دہلی

دفعہ 370کی برخاستگی‘سپریم کورٹ میں جلد لسٹنگ کا امکان

25 اپریل اور 23 ستمبر کو اُس وقت کے چیف جسٹس آف انڈیا این وی رمنا کی بنچ نے آمادگی ظاہر کی تھی کہ وہ دفعہ 370 کی برخاستگی کے مرکز کے فیصلہ کے خلاف داخل درخواستوں کی لسٹنگ کرے گی۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے چہارشنبہ کے دن کہا کہ وہ جموں و کشمیر کو خصوصی موقف عطا کرنے والی دفعہ 370 کی برخاستگی کے مرکز کے فیصلہ کو چیلنج کرتی درخواست کی جلد لسٹنگ پر غور کرے گی۔

 چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس پی ایس نرسمہا پر مشتمل بنچ نے انٹروینر رادھاکمار سے کہا کہ ہم دیکھیں گے اور تاریخ دیں گے۔ 25  اپریل اور 23 ستمبر کو اُس وقت کے چیف جسٹس آف انڈیا این وی رمنا کی بنچ نے آمادگی ظاہر کی تھی کہ وہ دفعہ 370 کی برخاستگی کے مرکز کے فیصلہ کے خلاف داخل درخواستوں کی لسٹنگ کرے گی۔

 سپریم کورٹ کو 5 رکنی بنچ پھر سے تشکیل دینی ہوگی کیونکہ جسٹس رمنا اور جسٹس آر سبھاش ریڈی جو بنچ کا حصہ تھے‘ ریٹائر ہوچکے ہیں۔ دفعہ 370 کی برخاستگی کے خلاف داخل کئی درخواستوں کو 2019میں اُس وقت کے سی جے آئی رنجن گوگوئی نے جسٹس رمنا کی زیرقیادت دستوری بنچ سے رجوع کیا تھا۔