دہلی

ٹائم میگزین کے ابھرتے 100 قائدین میں آکاش امبانی واحد ہندوستانی

ٹائم نے کہا کہ فہرست میں 100 ابھرتے ہوئے قائدین کو شامل کیا گیا جو تجارت، تفریح، کھیل، سیاست، صحت، سائنس اور فعال پذیری کے مستقبل کی صورت گری کررہے ہیں۔

نئی دہلی: ارب پتی مکیش امبانی کے فرزند اور بھارت کے سب سے بڑی ٹیلی کام فرم جیو کے سربراہ آکاش امبانی کا نام ٹائم ماگزین کی دنیا کے ابھرتے ستاروں کی فہرست  ’ٹائم 100 نیکسٹ‘ میں شامل کیا گیا ہے۔ وہ اس فہرست میں شامل واحد بھارتی ہیں۔

تاہم ایک اور بھارتی نژاد امریکی بزنس لیڈر امرپالی جین کا بھی نام اس فہرست میں شامل ہے۔ ٹائم نے ان کے بارے میں تبصرہ کیا کہ بھارتی صنعتکار کے فرزند آکاش امبانی ہمیشہ تجارت میں اوپر اٹھنے کی توقع رکھتے تھے مگر انہیں جانفشانی میں رکھا گیا۔

30 سالہ جونیر امبانی کو جون میں بھارت کی سب سے بڑی ٹیلی کام کمپنی ’جیو‘ کا صدرنشین بنایا گیا۔ اس کمپنی نے 426 ملین صارفین ہیں۔ انہیں صرف 22 برس کی عمر میں اس کمپنی کے بورڈ میں شامل کیا گیا تھا تب ہی سے اُنہوں نے  گوگل اور فیس بک سے کروڑ ہا ڈالر کی سرمایہ کاری کے حصول میں کلیدی کردار ادا کیا۔

 ٹائم نے کہا کہ فہرست میں 100 ابھرتے ہوئے قائدین کو شامل کیا گیا جو تجارت، تفریح، کھیل، سیاست، صحت،  سائنس اور فعال پذیری کے مستقبل کی صورت گری کررہے ہیں۔