آرمی چیتا ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار ، ایک پائلٹ ہلاک

ہیلی کاپٹر گرنے سے جہاز میں سوار دونوں پائلٹ بری طرح زخمی ہوگئے۔ انہیں نزدیکی آرمی اسپتال میں داخل کرایا گیا لیکن بدقسمتی سے ایک شدید زخمی پائلٹ علاج کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جبکہ دوسرے پائلٹ کا علاج جاری ہے۔

نئی دہلی: اروناچل پردیش کے توانگ علاقے میں چہارشنبہ کو آرمی کا ایک چیتا ہیلی کاپٹرحادثہ کا شکار ہو گیا، جس میں ایک پائلٹ کی موت ہو گئی جبکہ دوسرے پائلٹ کا اسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے۔

فوج کے ترجمان نے بتایا کہ یہ چیتا ہیلی کاپٹر صبح توانگ کے فارورڈ ایریا میں معمول کی پرواز کر رہا تھا کہ رات 10 بجے اس میں اچانک کچھ گڑبڑی آگئی۔

انہوں نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر گرنے سے جہاز میں سوار دونوں پائلٹ بری طرح زخمی ہوگئے۔ انہیں نزدیکی آرمی اسپتال میں داخل کرایا گیا لیکن بدقسمتی سے ایک شدید زخمی پائلٹ علاج کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جبکہ دوسرے پائلٹ کا علاج جاری ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ حادثہ کی وجہ کا اب تک پتہ نہیں چل سکا ہے اور اس کی وجہ معلوم کی جا رہی ہے۔ تفصیلات کا انتظار ہے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button