بی بی سی کو ملک کے اصول وقوانین پر عمل کرنا ہوگا: حکومت ہند

وزرائے خارجہ کی کانفرنس میں شرکت کے لیے آنے والے برطانوی سکریٹری خارجہ جیمز کلیورلی نے وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے ملاقات کے دوران ہندوستان میں بی بی سی کے دفاتر میں انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کے چھاپے کا مسئلہ اٹھایا۔

نئی دہلی: ہندوستان نے آج دو ٹوک الفاظ میں برطانیہ سے کہا کہ برٹش براڈکاسٹنگ کارپوریشن (بی بی سی) کو ہندوستان میں کام کرنے کے لیے ملک کے تمام اصول و قوانین پر عمل کرنا ہوگا۔

ذرائع نے بتایا کہ یہاں G-20 کے وزرائے خارجہ کی کانفرنس میں شرکت کے لیے آنے والے برطانوی سکریٹری خارجہ جیمز کلیورلی نے وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے ملاقات کے دوران ہندوستان میں بی بی سی کے دفاتر میں انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کے چھاپے کا مسئلہ اٹھایا۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر جے شنکر نے سختی سے کہا کہ ہندوستان میں کام کرنے والی تمام اکائیوں کو ہر حال میں ملک کے تمام اصول و ضوابط پر عمل کرنا ہوگا۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

یہ بھی دیکھیں
بند کریں
Back to top button