دہلی

ایم سی ڈی الیکشن میں ہار بی جے پی دہلی یونٹ کے صدر مستعفی

وہ ہار کی اخلاقی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے مستعفی ہوگئے اور ان کا استعفی قبول کرلیاگیا۔ ویریندرسچدیو نئے کارگذار صدر ہوں گے۔ آئی اے این ایس سے بات چیت میں آدیش گپتا نے کہا کہ میں نے کل استعفیٰ دے دیا۔

نئی دہلی: بی جے پی کے دہلی یونٹ کے صدر آدیش گپتا نے اتوار کے دن اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا۔ چند دن قبل ان کی پارٹی نے میونسپل کارپوریشن آف دہلی(ایم سی ڈی) الیکشن میں عام آدمی پارٹی کے ہاتھوں شکست کھائی تھی۔

وہ ہار کی اخلاقی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے مستعفی ہوگئے اور ان کا استعفی قبول کرلیاگیا۔ ویریندرسچدیو نئے کارگذار صدر ہوں گے۔ آئی اے این ایس سے بات چیت میں آدیش گپتا نے کہا کہ میں نے کل استعفیٰ دے دیا۔

 ہمارے پارٹی صدر جے پی نڈا جی نے میرا استعفیٰ قبول کرلیا۔ میں نے ایم سی ڈی الیکشن میں ہار کی ذمہ داری لی ہے۔

 ہمیں ایم سی ڈی میں مزید نشستوں کی توقع تھی لیکن وہ ہم حاصل نہیں کرپائے جس کی وجہ سے مجھے یہ قدم اٹھانا پڑا۔ بی جے پی کے قومی صدر نے ویریندرسچدیو کو دہلی یونٹ کا کارگذار صدر مقرر کیا ہے۔