دہلی

بی جے پی کا اقتدار ہمیشہ رہنے والا نہیں: راہول گاندھی

راہول گاندھی نے بی جے پی پر الزام عائد کیا کہ وہ ملک میں اختلاف ِ رائے کو خاموش کرنے کی کوشش میں ہے۔ راہول گاندھی نے کہا کہ بی جے پی کے 10سالہ اقتدار سے قبل ہم 10 سال تک اقتدار میں تھے۔ بی جے پی اس پر یقین کرنا پسند کرتی ہے کہ اس کا اقتدار ہمیشہ رہنے والا ہے جبکہ ایسا نہیں ہوتا۔

لندن: کانگریس قائد راہول گاندھی نے کہا ہے کہ بی جے پی یہ یقین کرنا پسند کرتی ہے کہ وہ ہندوستان میں ”ہمیشہ“ برسراقتدار رہے گی لیکن ایسا نہیں ہے۔ ہندوستان کے جمہوری اداروں کے تحفظ کے لئے جو ”مرمت کا کام“ درکار ہے اسے کرنے کے لئے اپوزیشن کو متحد کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں
ہر ووٹر کو حق رائے دہی سے استفادہ کرنے کشن ریڈی کا مشورہ
بی جے پی میں دستور بدلنے کی ہمت نہیں: ر اہول گاندھی
صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی کے بنگلہ پر دھاوا
پہلوانوں کے احتجاجی مقام کو برقی اور پانی سربراہی منقطع
الیکٹورل بانڈس اسکیم، جبری وصولی ریاکٹ: راہول گاندھی (ویڈیو)

 اپنے ایک ہفتہ طویل دورہ برطانیہ کے اختتام پر پیر کی شام لندن میں چھاتم ہاؤز تھنک ٹینک میں ایک سیشن سے خطاب میں وائیناڈ کے رکن پارلیمنٹ نے پھر ایک بار دعویٰ کیا کہ ان کے فون میں اسرائیلی سافٹ ویر پیگاسس پلانٹ کیا گیا ہے۔

انہوں نے بی جے پی پر الزام عائد کیا کہ وہ  ملک میں اختلاف ِ رائے کو خاموش کرنے کی کوشش میں ہے۔ راہول گاندھی نے کہا کہ بی جے پی کے 10سالہ اقتدار سے قبل ہم 10 سال تک اقتدار میں تھے۔ بی جے پی اس پر یقین کرنا پسند کرتی ہے کہ اس کا اقتدار ہمیشہ رہنے والا ہے جبکہ ایسا نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے اداروں پر انحصار گھٹتا جارہا ہے اور میرے نزدیک یہ انتہائی خطرناک ہے۔ یقینا رپیر ورک کی ضرورت ہے۔ اپوزیشن رکن پارلیمنٹ نے نشاندہی کی کہ ہندوستان میں کئی تبدیلیاں ہوئیں جنہوں نے کانگریس اور یو پی اے حکومت کو چونکا دیا۔

ہم دیہی ہندوستان پر زیادہ توجہ دے رہے تھے جس کے نتیجہ میں ہم اربن اسپیس سے چوک گئے لیکن یہ کہنا کہ بی جے پی برسراقتدار ہے اور کانگریس جاچکی ہے دراصل مضحکہ خیز آئیڈیا ہے۔