دہلی

چیف منسٹر آندھراپردیش کی وزیر اعظم مودی سے ملاقات

وزیر اعظم کی سرکاری رہائش گاہ لوک کلیان مارگ میں جگن نے نریندر مودی سے تقریباً50 منٹ تک بار چیت کی ریڈی نے وزیر اعظم کو بتایا کہ ریاستی حکومت پولاورم پروجیکٹ پر اب تک2,900 کروڑ روپے خرچ کرچکی ہے۔

نئی دہلی: آندھرا پردیش کے چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے چہارشنبہ کے روز یہاں نئی دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی جگن نے وزیر اعظم سے ریاست کے مختلف مسائل سے تبادلہ خیال کیا اور پولاورم اریگشن پروجیکٹ کے زیرالتوا فنڈس جاری کرنے کا دوبارہ مطالبہ کیا۔

ملک کے صدر مقام میں وزیر اعظم کی سرکاری رہائش گاہ لوک کلیان مارگ میں جگن نے نریندر مودی سے تقریباً50 منٹ تک بار چیت کی ریڈی نے وزیر اعظم کو بتایا کہ ریاستی حکومت پولاورم پروجیکٹ پر اب تک2,900 کروڑ روپے خرچ کرچکی ہے۔

مگر اب تک مرکز نے ری ایمرسمنٹ کے طور پر رقم جاری نہیں ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم کو بتایا کہ ان کی حکومت کو وسائل کی کمی کا سامنا ہے اور انہوں نے مرکز سے خواہش کی کہ وہ وقتی طور پر10 ہزار کروڑ روپے جاری کرے تاکہ قبل از وقت پروجیکٹ کے کاموں کو مکمل کیا جاسکے۔

سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی۔ آندھرا پردیش کے چیف منسٹر جگن نے پولاورم پروجیکٹ کے نظر ثانی تخمینہ کو بعجلت ممکنہ منظوری دینے کی خواہش کی ہے۔

 چیف منسرٹ نے وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران اے پی تنظیم جدید ایکٹ سے مربوط مسائل پر روشنی ڈالی اور انہوں نے مرکز پر زور دیا کہ وہ قومی طمانیت روزگار ایکٹ میں اے پی کو مزید فوائد فراہم کرے۔

انہوں نے ریاست کیلئے12میڈیکل کالجس کی منظوری ہونے کی اپیل کی۔ بعدازاں چیف منسٹر نے مرکزی وزیر ماحولیات بھوپندر یادو سے بھی ملاقات کی۔ رواں سال کے دوران چیف منسٹر اے پی وزیر اعظم سے کئی بار ملاقات کرچکے ہیں۔