چینی خاتون‘ دلائی لامہ کی جاسوسی کے شبہ میں زیر حراست

دلائی لامہ بہار کے اس ضلع میں کئی تقاریب میں حصہ لینے والے ہیں۔ مشتبہ چینی خاتون جاسوس جس کی سانگ شیاولان کی حیثیت سے شناخت کی گئی ہے کے خاکے جاری کردیئے گئے ہیں اور سوشل میڈیا پر گشت کرایا گیا ہے۔

نئی دہلی: دلائی لامہ کی جاسوسی کے شبہ میں ایک چینی خاتون کو آج پولیس نے بہار کے ضلع گیا میں حراست میں لے لیا۔ اسے چین واپس بھیج دیئے جانے کا امکان ہے۔ قبل ازیں مقامی پولیس نے سیکوریٹی الرٹ جاری کیا تھا۔

دلائی لامہ بہار کے اس ضلع میں کئی تقاریب میں حصہ لینے والے ہیں۔ مشتبہ چینی خاتون جاسوس جس کی سانگ شیاولان کی حیثیت سے شناخت کی گئی ہے کے خاکے جاری کردیئے گئے ہیں اور سوشل میڈیا پر گشت کرایا گیا ہے۔

حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اس کے بارے میں معلومات فراہم کریں۔ اطلاعات کے مطابق مشتبہ چینی جاسوس‘ ملک کے مختلف علاقوں بشمول بودھ گیا میں زائداز ایک سال سے مقیم تھی۔

 بہرحال فارن سیکشن میں اس کے بارے میں کوئی ریکارڈ نہیں ہے۔ دلائی لامہ نے جاریہ سال بودھ گیا کا سالانہ دورہ شروع کیا ہے جو کووڈ کی وبا کی وجہ سے گزشتہ دو سال سے معطل تھا۔ مہابودھی مندر کامپلکس کے اطراف و اکناف سیکوریٹی میں اضافہ بھی کردیا گیا ہے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button