دہلی

صحافی سواتی چترویدی کے خلاف ہتک عزت کیس، ہائی کورٹ کا حکم التوا

جنسی ہراسانی کیس میں جسٹس رجنیش بھٹناگر کی سنگل بنچ کی جانب سے سواتی چترویدی کی درخواست کی سماعت کی گئی، جس میں انھوں نے ٹرائیل کورٹ کی جانب سے جاری کردہ سمنس کو چیلنج کیا ہے۔ جج نے ا س معاملہ میں نوٹس جاری کرتے ہوئے کارروائی پر التوا جاری کردیا۔

نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ نے آج صحافی سواتی چترویدی کے خلاف ٹرائیل کورٹ کی کارروائی پر التوا جاری کردیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) قائد تاجندر پال سنگھ بگا کی جانب سے تضحیک سے متعلق کیس دائر کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
پٹنہ میں اپوزیشن اتحاد کا شاندار مظاہرہ
اداکارہ کنگنارناوت بمبئی ہائیکورٹ سے رجوع
منشیات قانون کے تحت مجرم قرار دیئے گئے شخص کوحج ادا کرنے کی اجازت
کودنڈا رام اور عامر علی خان کے حلف لینے پر امتناع میں توسیع
کانسٹی ٹیوشن کلب حملہ کیس، عمرخالد، دہلی ہائی کورٹ سے رجوع

جنسی ہراسانی کیس میں جسٹس رجنیش بھٹناگر کی سنگل بنچ کی جانب سے سواتی چترویدی کی درخواست کی سماعت کی گئی، جس میں انھوں نے ٹرائیل کورٹ کی جانب سے جاری کردہ سمنس کو چیلنج کیا ہے۔ جج نے ا س معاملہ میں نوٹس جاری کرتے ہوئے کارروائی پر التوا جاری کردیا۔

مئی 2018ء میں ایک مجسٹریٹ کورٹ نے چترویدی کو حاضر ہونے کے لیے احکامات جاری کیے تھے، جس کو بعد میں چیلنج کیا گیا۔ جج سدھیر کمار سیروہی نے کہا کہ جنسی ہراسانی سے متعلق الزامات کے تعلق سے عدالت میں سماعت کی گئی۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے قائد تاجندر پال سنگھ بگا نے یہ کیس دائر کیا ہے۔ توقع ہے کہ 17 جولائی کے بعد سماعت ہوگی۔