کھیل

دیپک اور حسام الدین ورلڈ چمپئن شپ کے پری کوارٹر فائنل میں داخل

دیپک اور محمد حسام الدین کے علاوہ سمیت (75 کلوگرام) اور نریندر (92+ کلوگرام) اتوار کو مقابلہ کریں گے۔ سومیت راؤنڈ آف 32 میں روس کے پاول سوسولین کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کریں گے، جب کہ راؤنڈ آف 16 میں نریندر کا مقابلہ کیوبا کے آرزولا لوپیز سے ہوگا۔

تاشقند: ہندوستانی باکسر دیپک (51 کلوگرام) اور محمد حسام الدین (57 کلوگرام) نے اتوار کو اپنے اپنے حریفوں کو شکست دے کر آئی بی اے مینز ورلڈ باکسنگ چیمپئن شپ 2023 کے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

متعلقہ خبریں
بنگلہ دیش نے ٹسٹ کرکٹ کی تیسری سب سے بڑی کامیابی درج کی

ازبکستان کے شہر تاشقند میں کھیلی جارہی عالمی چیمپئن شپ میں دیپک نے اپنے حریف سکین بیبوسینوف کو سنسنی خیز مقابلے میں 5-2 سے شکست دی۔ راؤنڈ آف 32 باؤٹ میں دیپک نے ٹوکیو اولمپک کے کانسی کا تمغہ جیتنے والے اور 2021 کے عالمی چیمپئن سکین بیبوسینوف کو 5-2 سے شکست دی۔ آج کھیلے گئے ایک اور میچ میں حسام الدین نے 57 کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں روس کے ایڈورڈ ساون کو 5-0 سے شکست دی۔

دیپک اور محمد حسام الدین کے علاوہ سمیت (75 کلوگرام) اور نریندر (92+ کلوگرام) اتوار کو مقابلہ کریں گے۔ سومیت راؤنڈ آف 32 میں روس کے پاول سوسولین کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کریں گے، جب کہ راؤنڈ آف 16 میں نریندر کا مقابلہ کیوبا کے آرزولا لوپیز سے ہوگا۔

اس عالمی ایونٹ میں 107 ممالک کے 538 باکسرز شرکت کر رہے ہیں۔ ان میں متعدد اولمپک اور عالمی چیمپئن شپ کے تمغے جیتنے والے شامل ہیں۔