شمالی بھارت

قبائلی مزدور کو 6.5 لاکھ روپے کی امداد۔

مدھیہ پردیش حکومت نے اس قبائلی مزدور کو 6.50 لاکھ روپے کی منظوری دی ہے جس پر ایک شخص نے پیشاب کیا تھا، حکام نے جمعہ کو کہا۔

بھوپال: مدھیہ پردیش حکومت نے اس قبائلی مزدور کو 6.50 لاکھ روپے کی منظوری دی ہے جس پر ایک شخص نے پیشاب کیا تھا، حکام نے جمعہ کو کہا۔

متعلقہ خبریں
ٹرین میں خاتون نے بچی کو جنم دیا، بوگی میں موجود خواتین نے ڈلیوری کرائی
کتے کے بچے کو ہلاک کرنے والے کے خلاف کارروائی کی جائے (دردناک ویڈیو)
بی جے پی مکمل اکثریت کے ساتھ حکومت بنانے جا رہی ہے : شیوراج
آزاد امیدواروں سے بات چیت کی ضرورت نہیں:کمل ناتھ
4 ریاستوں کے اسمبلی الیکشن نتائج کا کل اعلان، صبح 8 بجے سے ووٹوں کی گنتی

کل رقم میں سے 1.50 لاکھ روپے خاندان کے لیے مکان کی تعمیر کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔

یہ اعلان وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کی جانب سے متاثرہ دشمت راوت کے پاؤں دھونے، ان کے ساتھ ناشتہ کرنے اور بھوپال میں جمعرات کو پودا لگانے کے چند گھنٹے بعد سامنے آیا۔

چوہان نے پرویش شکلا جسے بی جے پی کا کارکن بتایا جاتا ہے کے غیر انسانی فعل کے لیے مزدور سے معافی بھی مانگی۔

سدھی کے کلکٹر ساکیت مالیا نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ایک پیغام پوسٹ کیا، جس میں لکھا گیا، ’’وزیراعلیٰ کی ہدایات کے مطابق دشمت راوت کو 5 لاکھ روپے کی امداد اور تعمیر کے لیے ایک لاکھ 50 ہزار روپے کی مالی امداد کی منظوری دی گئی ہے۔

سدھی ضلع کے کبری گاؤں کا رہنے والا دشمت ایک مقامی منڈی میں مزدوری کرتا ہے۔

ایک وائرل ویڈیو میں، پرویش شکلا، جو مقامی بی جے پی ایم ایل اے کیدارناتھ شکلا سے وابستہ ہے، راوت کے چہرے پر پیشاب کرتے ہوئے نظر آیا۔

ملزم پرویش شکلا کو ریوا کی سنٹرل جیل میں سخت الزامات کے ساتھ رکھا گیا ہے جس میں قومی سلامتی ایکٹ (این ایس اے) سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔

پرویش شکلا کے گھر کو منگل کے دن غیر قانونی قرار دیتے ہوئے بلڈوز کر دیا گیا۔

شکلا کے خاندان نے ریاستی حکومت کے ان کے گھر کو منہدم کرنے کے فیصلے پر سوال اٹھایا ہے۔