دہلی

چین سے پروازیں معطل کردی جائیں، 71 فیصد ہندوستانیوں کامطالبہ

فی الحال چین سے ہندوستان کے لیے پروازیں دیگر ممالک سے ہوکر آتی ہیں جبکہ راست پروازیں ہانگ کانگ سے چلتی ہیں۔ کووڈ وائرس اپنی ذیلی شکل BF.& کے ذریعہ واپس آگیاہے اور اس نے چین میں تباہی مچادی ہے۔

 نئی دہلی: چین میں کووڈ کے اچانک زور پکڑنے پر وہاں کا خطرہ پھر بڑھ گیاہے‘ایسے میں چہارشنبہ کے دن 10 ہندوستانیوں میں سے 7 نے کہاکہ چین سے آنے والی تمام پروازیں روک دی جائیں اور گزشتہ 14 دن میں جو کوئی چین سے آیا ہوا اس کے لیے کورنٹائن لازمی قرار دیاجائے۔

 فی الحال چین سے ہندوستان کے لیے پروازیں دیگر ممالک سے ہوکر آتی ہیں جبکہ راست پروازیں ہانگ کانگ سے چلتی ہیں۔ کووڈ وائرس اپنی ذیلی شکل BF.& کے ذریعہ واپس آگیاہے اور اس نے چین میں تباہی مچادی ہے۔

ملک میں بڑے پیمانہ پر احتجاج پر چین نے پابندیاں نرم کردیں جس کی وجہ سے دواخانوں میں کووڈ کیسس بڑھتے جارہے ہیں۔ سوشیل کمیونٹی انگیجمنٹ پلیٹ فارم لوکل سرکلس کے سروے کے بموجب 71 فیصد شہریوں کا کہناہے کہ ہندوستان کو چین سے پروازیں معطل کردی جائیں۔

 عالمی وباؤں کے بعض ماہرین کا اندازہ ہے کہ آئندہ 90 دن میں چین کی 60 فیصد سے زائد آبادی اور دنیا کی 10 فیصد آبادی (80 کروڑ لوگ) کو وڈ کی زر میں آسکتی ہے۔