شمالی بھارت

بی جے پی کی تجربہ گاہ میں ہر طبقہ پر تشدد کیا جاتا ہے: راہول گاندھی

گاندھی نے اپنا خطاب اڈوانی کے حوالے سے شروع کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر اڈوانی نے کہا تھا کہ بی جے پی اورسنگھ کی جیسی تجربہ گاہ مدھیہ پردیش میں ہے،ویسی گجرات میں نہیں ہے۔

بھوپال: کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے آج کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر لال کرشن اڈوانی نے جس مدھیہ پردیش کو بی جے پی کی تجربہ گاہ قرار دیا تھا، جہاں قبائلیوں سمیت سماج کے ہر طبقے پرظلم ہو رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
پٹنہ میں اپوزیشن اتحاد کا شاندار مظاہرہ
ٹرین میں خاتون نے بچی کو جنم دیا، بوگی میں موجود خواتین نے ڈلیوری کرائی
ٹاملناڈو میں راہول گاندھی کے ہیلی کاپٹر کی تلاشی(ویڈیو)
تکوگوڑہ میں کانگریس کا جلسہ، منشور کی اجرائی، کھرگے، راہول، پرینکاگاندھی کی شرکت متوقع
بی جے پی میں دستور بدلنے کی ہمت نہیں: ر اہول گاندھی

گاندھی مدھیہ پردیش کے قبائلی اکثریتی ضلع شہڈول کے بیوہاری میں کانگریس کی انتخابی میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے۔ اس دوران پارٹی کے ریاستی انچارج رندیپ سرجے والا، سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ، دگ وجے سنگھ اور دیگر کئی سینئر لیڈران بھی موجود تھے۔ کل مدھیہ پردیش الیکشن شیڈول کے اعلان کے بعد ریاست میں مسٹر گاندھی کی یہ پہلی انتخابی میٹنگ تھی۔

گاندھی نے اپنا خطاب اڈوانی کے حوالے سے شروع کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر اڈوانی نے کہا تھا کہ بی جے پی اورسنگھ کی جیسی تجربہ گاہ مدھیہ پردیش میں ہے،ویسی گجرات میں نہیں ہے۔

 اس سلسلے میں انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی کی اس لیبارٹری میں مردہ لوگوں کا بھی علاج کیا جاتا ہے۔ یہاں بھگوان مہاکال سے بھی چوری ہوتی ہے۔ اس لیبارٹری میں مڈ ڈے میل اور بچوں کے یونیفارم بھی لوٹ لیے جاتے ہیں۔

انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی کی اس لیبارٹری میں ہر روز تین کسان خودکشی کرتے ہیں۔ کسانوں پر گولیاں چل رہی ہیں۔ بی جے پی لیڈر قبائلیوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کرتے ہیں اور کووڈ کے دوران قبائلیوں کو خراب اناج دیا جاتا ہے۔