حیدرآباد

صدارتی انتخابات: بیالٹ باکس حیدرآباد سے دہلی منتقل

انتخابات کے خاتمہ کے بعد عہدیداروں نے بیالٹ باکس کولاکرروم میں محفوظ کردیا تھا۔ آج صبح عہدیداروں کی نگرانی میں بیالٹ باکس کودہلی منتقل کردیاگیا۔

حیدرآباد: صدارتی انتخابات کے بیالٹ باکس کو آج حیدرآباد سے دہلی منتقل کردیاگیا۔گزشتہ روز اسمبلی کے کمیٹی ہال نمبر 1 میں صدارتی انتخابات کے لئے رائے دہی منعقد کی گئی تھی۔ تلنگانہ کے 119اراکین اسمبلی کے منجملہ 117 نے حق رائے دہی سے استفادہ کیا تھا۔

 جی کملاکر راؤ کورونا سے متاثر ہونے کی وجہ سے اورسی رمیش بیرون ملک کے سفر کی وجہ سے رائے دہی میں حصہ نہیں لئے سکے۔ انتخابات کے خاتمہ کے بعد عہدیداروں نے بیالٹ باکس کولاکرروم میں محفوظ کردیا تھا۔ آج صبح عہدیداروں کی نگرانی میں بیالٹ باکس کودہلی منتقل کردیاگیا۔

 21 جولائی کو ووٹوں کی گنتی کے بعد نتائج کااعلان کردیا جائے گا۔صدارتی انتخابات میں این ڈی اے امیدواردرویدی مرمو اور اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار یشونت سنہا کا آمناسامناہے۔