امیتابھ بچن کے نام، آواز اور تصویر کے استعمال پر ہائیکورٹ کی رولنگ

جسٹس نوین چاولہ نے کہا کہ لوگ اداکار کے سلیبریٹی موقف کا اُن کی اجازت کے بغیر استعمال کررہے ہیں۔ جج نے کہا کہ میری رائے میں پہلی نظر میں کیس بنتا ہے۔ سینئر وکیل ہریش سالوے امیتابھ بچن کی طرف سے پیش ہوئے۔

نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ نے جمعہ کے دن بالی وو ڈ کے بزرگ اداکار امیتابھ بچن کے حق میں عبوری حکم جاری کیا۔اُس نے افراد اور اداروں کو امیتابھ کے پرسنالیٹی اور پبلک رائٹس کی خلاف ورزی سے باز رکھا۔

اداکار نے فیک کون بنے گا کروڑ پتی(کے بی سی)لاٹری اسکام کرنے والوں،اُن کا نام تصویر اور آواز استعمال کرنے والے موبائیل اپلیکیشن ڈیولپرس، کتابوں کے ناشر،ٹی شرٹ بیچنے والوں اور مختلف دوسرے کاروبار کرنے والوں کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔

دہلی ہائی کورٹ کے علم میں یہ بات بھی لائی گئی کہ ویب ڈومین پر امیتابھ بچن  ڈاٹ کام اور امیتابھ بچن ڈاٹ ان کا غیر قانونی اندراج بھی ہوا ہے۔ جسٹس نوین چاولہ نے کہا کہ لوگ اداکار کے سلیبریٹی موقف کا اُن کی اجازت کے بغیر استعمال کررہے ہیں۔جج نے کہا کہ میری رائے میں پہلی نظر میں کیس بنتا ہے۔ سینئر وکیل ہریش سالوے امیتابھ بچن کی طرف سے پیش ہوئے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button