ایم سی ڈی میئر انتخاب سے قبل ایوان میں زبردست ہنگامہ

پریذائیڈنگ آفیسر ستیہ شرما نے لیفٹیننٹ گورنر کے نامزد کردہ کونسلروں کو حلف دلانے کے لیے سب سے پہلے ایک رکن کا نام پکارا، جس کے بعد عام آدمی پارٹی کے سب سے سینئر کونسلر مکیش گوئل نے کہا کہ یہ عمل غلط ہے۔

نئی دہلی: دہلی میونسپل کارپوریشن کے میئر کے انتخاب سے قبل میونسپل کونسلروں کی حلف برداری کی تقریب میں کافی ہنگامہ ہوا، جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی ملتوی کر دی گئی کارپوریشن میں جیسے ہی ایوان کی کارروائی شروع ہوئی۔

 پریذائیڈنگ آفیسر ستیہ شرما نے لیفٹیننٹ گورنر کے نامزد کردہ کونسلروں کو حلف دلانے کے لیے سب سے پہلے ایک رکن کا نام پکارا، جس کے بعد عام آدمی پارٹی کے سب سے سینئر کونسلر مکیش گوئل نے کہا کہ یہ عمل غلط ہے۔

گوئل نے کہا کہ سب سے پہلے منتخب کونسلروں کو حلف دلایا جائے، اس کے بعد ایوان میں زبردست ہنگامہ شروع ہو گیا۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور آپ کے کونسلروں نے ہنگامہ شروع کردیا۔ ایوان کی کارروائی کے بعد بھی دونوں پارٹیوں کی ہنگامہ آرائی جاری ہے۔

واضح ر ہے کہ کارپوریشن کے 250 وارڈوں میں ہوئے انتخابات میں آپ نے دہلی میونسپل کارپوریشن میں 15 سال سے قائم بی جے پی کو شکست دے کر 134 وارڈوں میں کامیابی حاصل کی تھی، جب کہ بی جے پی نے 104 وارڈوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔ اس بار کانگریس کے نو کونسلر جیتے ہیں۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

یہ بھی دیکھیں
بند کریں
Back to top button