او آئی سی سربراہ کے دورہ پاکستانی مقبوضہ کشمیر پر ہندوستان کی تنقید

وزارت ِ خارجہ ہند کے ترجمان ارندم باگچی نے منگل کے دن کہا کہ ہندوستان کے داخلی امور میں او آئی سی اور اس کے سکریٹری جنرل کی طرف سے مداخلت کی کوئی بھی کوشش پوری طرح ناقابل ِ قبول ہے۔

نئی دہلی: ہندوستان نے سکریٹری جنرل تنظیم اسلامی تعاون (او آئی سی) کے دورہ ئ پاکستانی مقبوضہ کشمیر (پی او کے) اور جموں وکشمیر پر ان کے تبصرہ کی مذمت کی ہے۔ اس نے کہا ہے کہ او آئی سی کا خطہ کے معاملات سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

سکریٹری جنرل او آئی سی حسین ابراہیم طٰحہ کے دورہ ئ پاکستانی مقبوضہ کشمیر پر سخت ردعمل میں وزارت ِ خارجہ ہند کے ترجمان ارندم باگچی نے منگل کے دن کہا کہ ہندوستان کے داخلی امور میں او آئی سی اور اس کے سکریٹری جنرل کی طرف سے مداخلت کی کوئی بھی کوشش پوری طرح ناقابل ِ قبول ہے۔

انہوں نے کہا کہ جانبدارانہ رخ کی وجہ سے او آئی سی اپنی ”ساکھ“ کھوچکی ہے۔ حسین ابراہیم طٰحہ 10 تا 12 دسمبر پاکستان کے سہ روزہ دورہ پر تھے۔ ارندم باگچی نے کہا کہ ہم او آئی سی سکریٹری جنرل کے دورہ پاکستانی مقبوضہ کشمیر (پی او کے)اور جموں وکشمیر پرن کے تبصرہ کی سخت مذمت کرتے ہیں۔

 میں اعادہ کردوں کہ او آئی سی کا جموں و کشمیر کے معاملات سے کوئی لینا دینا نہیں جو ہندوستان کا اٹوٹ حصہ ہے۔او آئی سی کے بیان میں کہا گیا تھا کہ حسین ابراہیم طٰحہ نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو جانکاری دی کہ وہ جموں وکشمیر کے مسئلہ پر اپنی طرف سے کونسی سفارتی کوششیں کررہے ہیں۔ او آئی سی‘ مسلم اکثریتی ممالک کا گروپ ہے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button