کھیل

ثانیہ مرزا نے ایک اور ایوارڈ اپنے نام کرلیا

ثانیہ مرزا کی اس پوسٹ پر ان کے مداحوں کی جانب سے انہیں ایوارڈ حاصل کرنے پر مبارکبادیں موصول ہونے کے ساتھ ساتھ خوش لباس ہونے پر ان کی خوب تعریفیں بھی کی جارہی ہیں۔

ممبئی: ہندوستان کی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔ ثانیہ مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ممبئی میں منعقد ہونے والی ایک ایوارڈ کی تقریب سے اپنی کچھ نئی خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں۔

متعلقہ خبریں
ثانیہ نے اذہان ملک کے ساتھ سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کی
ثانیہ مرزا کو شعیب سے علیحدگی کے بعد پاکستان میں زبردست تائید حاصل
رام گوپال پولیس اسٹیشن کے سامنے سگریٹ نوشی کی ویڈیووائرل نوجوان سلاخوں کے پیچھے (ویڈیو)
اسرائیل کی جارحیت پر دنیا کی خاموشی سے ثانیہ حیران
شیواجی کے خلاف اہانت آمیز پوسٹ، کم عمرگرفتار

 وہ ان تصاویر میں ہلکے نیلے رنگ کی ساڑھی پہنے ہوئے بہت خوبصورت نظر آرہی ہیں۔ انہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’انسپیریشن آف اے جنریشن‘ کا ایوارڈ دینے کیلئے فیمینا انڈیا کا شکریہ۔ ثانیہ مرزا کی اس پوسٹ پر ان کے مداحوں کی جانب سے انہیں ایوارڈ حاصل کرنے پر مبارکبادیں موصول ہونے کے ساتھ ساتھ خوش لباس ہونے پر ان کی خوب تعریفیں بھی کی جارہی ہیں۔

 کھیلوں کی دنیا کی اس مشہور شخصیت کے انداز اور لباس کے شاندار انتخاب کو اندرون اور بیرون ملک بہت پسند کیا جاتا ہے۔ ثانیہ مرزا رٹائرمنٹ کے بعد بھی اکثر ہی سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں کے ساتھ رابطے میں رہتی ہیں۔ وہ اکثر ہی انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اپنی تصاویر اور دلچسپ ویڈیوز کی وجہ سے میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہیں۔

 واضح رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا 12 اپریل 2010 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ تاہم کافی عرصے سے اس مقبول جوڑی کے درمیان طلاق کی خبریں بھی گردش کررہی تھے۔ کھیلوں کی دنیا کی اس جوڑی کا ایک 4 سالہ بیٹا اذہان مرزا ملک ہے۔