چیف منسٹر پنجاب کو طیارہ سے اتار دیے جانے کی تحقیقات

وزیر ہوا بازی جیوتر آدتیہ سندھیا نے آج یہاں کہا کہ چیف منسٹر بھگونت مان کو فرینکفرٹ ایئرپورٹ پر دہلی جانے والے طیارہ سے اتار دیے جانے سے متعلق الزامات کا جائزہ لیں گے۔

نئی دہلی: وزیر ہوا بازی جیوتر آدتیہ سندھیا نے آج یہاں کہا کہ چیف منسٹر بھگونت مان کو فرینکفرٹ ایئرپورٹ پر دہلی جانے والے طیارہ سے اتار دیے جانے سے متعلق الزامات کا جائزہ لیں گے۔

بتایا گیا ہے کہ بھگونت مان کے تعلق سے الزامات عائد کیے گئے ہیں کہ وہ حالت ِ نشہ میں تھے، اس لیے انہیں دہلی جانے والے طیارہ میں سفر کی اجازت نہیں دی گئی۔ مرکزی وزیر نے ادّعا ہے کہ اس سلسلہ میں حقائق معلوم کیے جائیں گے، کیوں کہ یہ ایک اہم مسئلہ ہے۔

شرومنی اکالی دل (ایس اے ڈی) کے چیف سکھبیر سنگھ بادل نے پیر کو الزام عائد کیا کہ بھگونت مان چوں کہ حالت ِ نشہ میں تھے، اس لیے انہیں فرینکفرٹ ایئرپورٹ پر لفتھانزا فلائٹ میں سوار ہونے سے روک دیا گیا۔

کانگریس قائد پرتاپ سنگھ باجوا نے کہا کہ اس معاملہ کی تحقیقات کروائی جانی چاہئیں، تاکہ حقائق کومنظر عام پر لایا جاسکے۔ سندھیا نے آج یہاں اخباری نمائندوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ ہم چیف منسٹر پنجاب بھگونت مان کے ساتھ پیش آئے واقعات کی تحقیقات کریں گے۔

عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے اپوزیشن کے الزامات کو بے بنیاد اور بوگس قرار دیا ہے۔ بھگونت مان جو کہ سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے آٹھ روزہ دورہ پر گئے ہوئے تھے، پیر کو جرمنی سے واپس ہوئے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button