ایم سی ڈی نتائج: عام آدمی پارٹی نے اکثریت کا ہندسہ عبور کرلیا

دہلی کے نائب چیف منسٹر منیش سسودیا نے اس موقع پر ٹویٹ کیاکہ "ایم سی ڈی میں عام آدمی پارٹی پر اعتماد کرنے کے لیے دہلی کے لوگوں کا تہہ دل سے شکریہ۔

نئی دہلی: دہلی کی حکمراں عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے میونسپل کارپوریشن آف دہلی (ایم سی ڈی) کے انتخابات میں چہارشنبہ کی دوپہر تک ووٹوں کی گنتی کے ساتھ اکثریت کا ہندسہ عبور کر لیا ہے۔

ریاستی الیکشن کمیشن کے مطابق ایم سی ڈی انتخابات میں اے اے پی نے 126 اور بی جے پی نے 97 سیٹیں جیتی ہیں، جب کہ کانگریس نے سات اور دیگر کو تین سیٹیں حاصل کی ہیں۔ آج سہ پہر تین بجے تک نتائج سامنے آئیں گے۔

دہلی کے نائب چیف منسٹر منیش سسودیا نے اس موقع پر ٹویٹ کیاکہ "ایم سی ڈی میں عام آدمی پارٹی پر اعتماد کرنے کے لیے دہلی کے لوگوں کا تہہ دل سے شکریہ۔

 دنیا کی سب سے بڑی اور منفی پارٹی کو شکست دے کر دہلی کے عوام نے ایماندار اور محنتی اروند کیجریوال جی کو جتوایا ہے۔ ہمارے لیے یہ صرف ایک فتح نہیں ہے، یہ ایک بڑی ذمہ داری ہے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button