دہلی

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے ریکارڈ  1000 سے زائد نئے کیسس

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے چہارشنبہ کو یہاں کہا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کووڈ انفیکشن کی شرح 1.09 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ وزارت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 662 افراد کووڈ انفیکشن سے صحت یاب ہوئے ہیں۔

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کووڈ انفیکشن کے ایک ہزار سے زیادہ نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی کل تعداد بڑھ کر 7026 ہو گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
آسٹریلیا ونڈے کی نمبر ایک ٹیم بن گئی

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے چہارشنبہ کو یہاں کہا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کووڈ انفیکشن کی شرح 1.09 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ وزارت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 662 افراد کووڈ انفیکشن سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ شفایابی کی شرح 98.79 فیصد ہے۔ اسی عرصے میں 103831 کووڈ انفیکشن ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7673 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں مجموعی طورپر 220.65 کروڑ کووڈ ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔