دہلی

ملک میں کورونا کے ریکارڈ 3 ہزار سے زائد نئے کیسس

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 3016 نئے لوگ کووڈ سے متاثر ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کووڈ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 13,509 ہو گئی ہے اور انفیکشن کی شرح 2.73 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے تین ہزار سے زیادہ نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 13 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 3016 نئے لوگ کووڈ سے متاثر ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کووڈ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 13,509 ہو گئی ہے اور انفیکشن کی شرح 2.73 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

وزارت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 1396 لوگ کووڈ سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ شفایابی کی شرح 98.78 فیصد ہے۔ اسی مدت میں، 1,10,522 کووڈ انفیکشن ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 15,784 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں 220.65 کروڑ سے زیادہ لوگوں کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔