دہلی

باپ نے مجھ پر بچپن میں جنسی حملہ کیاتھا، سواتی مالیوال کا بڑا انکشاف

مالیوال نے کہاکہ جب میں یہ ایک بچی تھی جب میرے والد نے مجھ پر جنسی حملہ کیاتھا اس وقت میں چھوٹی تھی میرا باپ مجھے مارا کرتا تھااور میں بچنے کے لیے پلنگ کے نیچے چھپ جاتی ہے۔پلنگ کے نیچے چھپ کر میں یہ سوچا کرتی تھی کہ ایسے لوگوں کو کس طرح سبق سکھایا جائے

نئی دہلی: دہلی کمیشن برائے خواتین (ڈی سی ڈبلیو کی سربراہ) سواتی مالیوال نے آج کہاکہ بچپن میں ان کے والد نے ان پر جنسی حملہ کیااور اس صدمہ نے انہیں خواتین اور بچوں کے حقوق کے لیے لڑنے کی طاقت دی ہے۔

متعلقہ خبریں
سونیا گاندھی نے معطل ارکان کے احتجاج میں حصہ لیا
لڑکی کی بہیمانہ ہلاکت کا واقعہ، دہلی پولیس سے کارروائی رپورٹ طلب کی گئی
میں نے والد کے کہنے پر کبھی تمباکو اور الکحل کی تشہیر نہیں کی:تنڈولکر
نابالغ ریسلر کی شناخت کا افشاء، پولیس کو ڈی سی ڈبلیو کی نوٹس
اکسپریس، پلے ویلگو بسوں میں خواتین کامفت سفر۔ احکام جاری

 ڈی سی ڈبلیو کی یہاں بین الاقوامی یوم خواتین ایوارڈ س تقریب کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے مالیوال نے کہا کہ چوتھی جماعت میں آنے تک ان کااستحصال کیاجاتارہا۔

 انہوں نے کہاکہ جب میں یہ ایک بچی تھی جب میرے والد نے مجھ پر جنسی حملہ کیاتھا اس وقت میں چھوٹی تھی میرا باپ مجھے مارا کرتا تھااور میں بچنے کے لیے پلنگ کے نیچے چھپ جاتی ہے۔

پلنگ کے نیچے چھپ کر میں یہ سوچا کرتی تھی کہ ایسے لوگوں کو کس طرح سبق سکھایا جائے جو خواتین اور بچوں کا استحصال کرتے ہیں اور میں خواتین کو اپنے حقوق حاصل کرنے کس طرح مدد کرسکتی ہوں۔

 مالیوال نے اپنے بھیانک تجربہ کے بارے میں بتاتے ہوئے کہاکہ ان کے والد انہیں چوٹی سے پکڑتے تھے اور دیوار سے ان کا سر ٹکرادیتے تھے جس کے نتیجہ میں کافی خون بہتا تھا۔ یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہاجب تک میں چوتھی جماعت میں نہیں آگئی۔

 بعدازاں انہوں نے پی ٹی آئی سے بات چیت کرتے ہوئے وہ جانتی ہیں کہ بچپن کا تکلیف دہ تجربہ بتانے کے بعد ان کا مذاق اڑایاجائے گا اور فقرے کسے جائیں گے لیکن میں ایک عوامی شخصیت ہوں اور اس کے بارے میں بات کرنا میرا فرض ہے۔ انہوں نے کہاکہ میرا باپ شرابی تھا۔ جب خوب پی لیتا تھا تو اس نے مجھے کئی مواقع پر ہراساں کیاتھا۔اس نے مجھے وحشیانہ مارپیٹ کی تھی۔