دہلی

کیرالا میں پی ایف آئی کی عمارتوں پر این آئی اے کے دھاوے

تحقیقاتی ایجنسی نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ پی ایف آئی کے ارکان ایک خفیہ شعبہ چلارہے تھے جس کا وہ بعدازاں اعلان کرنا چاہتے تھے۔ذریعہ کے مطابق حالیہ دھاوؤں میں این آئی اے نے چند آلات برآمد کئے تھے۔

نئی دہلی: قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے آج کیرالا میں مختلف مقامات پر دھاوے کئے۔ یہ دھاوے ممنوعہ تنظیم پاپلر فرنٹ آف انڈیا سے متعلق دہشت گردی فنڈنگ کیس کے سلسلہ میں کئے گئے۔ ایک ذریعہ نے پی ایف آئی کیڈرس ان کے راڈار پر ہیں۔

 دھاوؤں کا آغاز صبح سویرے ہوا۔این آئی اے‘ اس دھاوے کے سلسلہ میں نیم فوجی عہدیداروں کی مدد بھی حاصل کررہی ہے۔ این آئی اے نے حال ہی میں کیرالا کی عدالت میں ایک رپورٹ داخل کی تھی اور دعویٰ کیا تھا کہ پی ایف آئی قائدین مختلف ذرائع سے القاعدہ دہشت گرد گروپ کے ساتھ ربط میں ہے۔

تحقیقاتی ایجنسی نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ پی ایف آئی کے ارکان ایک خفیہ شعبہ چلارہے تھے جس کا وہ بعدازاں اعلان کرنا چاہتے تھے۔ذریعہ کے مطابق حالیہ دھاوؤں میں این آئی اے نے چند آلات برآمد کئے تھے۔

 ان آلات کی اسکیاننگ کے دوران ایجنسی کو پتہ چلا کہ پی ایف آئی کے قائدین القاعدہ کے ساتھ ربط میں ہیں۔ انہوں نے ایک خفیہ شعبہ بھی بنارکھا ہے۔

این آئی اے نے ملک گیر دھاوؤں کے دو ران پی ایف آئی کے پورے نیٹ ورک کو بے نقاب کیا تھا۔ بعدازاں پی ایف ائی پر امتناع عائد کردیا گیا تھا اور اس کے تمام قائدین کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔