دہلی

کچھ مہینوں میں پرانی گاڑیاں اسکریپ کردی جائیں گی: وزیر اعظم مودی

مودی نے اس بار کے بجٹ میں اس کے لئے حوصلہ افزائی کئے جانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گاڑی اسکریپنگ ملک میں ایک بڑا بازار بننے جا رہا ہے۔ انہوں نے نوجوانوں اور اسٹارٹ اپ اکائیوں کو اس سے جڑنے کی صلاح دی۔

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے گاڑی اسکریپنگ (کٹائی) پالیسی کو گرین اکنومک گروتھ کی پالیسی کا حصہ اور پرانی چیزکے ری سائکلنگ کے اصول پر مبنی پہل بتاتے ہوئے جمعرات کو کہا کہ ملک میں آنے والے کچھ مہینوں میں سرکاری محکموں کی تین لاکھ پرانی گاڑیوں کو کاٹا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
ملک کی معاشی ترقی کی صورتحال بے حدنازک: جے آرورما
”بھارت میراپریوار۔ میری زندگی کھلی کتاب“:مودی
وزیر اعظم کے ہاتھوں اے پی میں این اے سی آئی این کے کیمپس کا افتتاح
اڈانی مسئلہ پر کانگریس سے وضاحت کامطالبہ، سرمایہ کاری کے دعوؤں پر شک و شبہات
سفارتی تنازعہ، دفتر خارجہ میں مالدیپ کے سفیر کی طلبی

مودی نے اس بار کے بجٹ میں اس کے لئے حوصلہ افزائی کئے جانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گاڑی اسکریپنگ ملک میں ایک بڑا بازار بننے جا رہا ہے۔ انہوں نے نوجوانوں اور اسٹارٹ اپ اکائیوں کو اس سے جڑنے کی صلاح دی۔

مودی نے مالی سال 2023-24کے بجٹ پریزینٹیشن کے بعد اسٹیک ہولڈر کے ساتھ ویبینار کی سالانہ سیریز کا افتتاح کرتے ہوئے کہاکہ”ہندوستان کی گاڑی اسکریپنگ پالیسی کو گرین اکنومک گروتھ کی پالیسی کا ایک اہم حصہ ہے۔ گاڑی کٹائی کے کام کی حوصلی افزائی کے لئے حکومت نے اس بجٹ میں 3,000 کروڑ روپے کاانتظام کیاہے۔“

وزیر اعظم نے بتایا کہ آنے والے کچھ مہینوں میں مرکزی اور ریاستی حکومت کی تقریبا تین لاکھ گاڑیوں کو کاٹا جانا ہے۔ یہ گاڑیاں 15سال سے زیادہ پرانی ہو چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان میں پولیس کی پرانی گاڑیاں،اسپتال کے ایمبولنس، ہمارے پبلک ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی پرانی بسیں شامل ہیں۔

مودی نے ویبینار میں شامل صنعت کاروں سے کہاکہ”گاڑی اسکریپنگ کاکام آپ سبھی کے لئے بہت بڑا مارکیٹ بننے جا رہا ہے۔ یہ کہاں ری یوز(دوبارہ استعمال)، ری سائیکل(ریسائیکل)اور ریکوری (استعمال والی چیزوں کو نکال کر الگ کرنے کے اصول پر چلتے ہوئے ہماری سرکلر معیشت کو نئی طاقت دے گا۔“

وزیر اعظم نے ملک کے نوجوانوں اور اسٹارٹ اپ اکائیوں کو سرکلر معیشت کے ایسے مختلف ذرائعوں سے جڑنے کی اپیل کی ہے۔