مشرق وسطیٰ

غزہ میں فوری جنگ بندی ناگزیر ہے: عرب وزرائے خارجہ

اردنی وزیر خارجہ نے انتباہ کیا ہے کہ جنگ روکنے کے موثر اقدامات نہ کیے گئے اسرائیل اور حماس کی جنگ مغربی کنارے میں پھیلنے کے علاوہ لبنان اور دوسرے محاذوں تک پھیل جائے گی۔

جدہ: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے وزارتی اجلاس کے بعد سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کے بغیر خطے میں امن کا قیام ممکن نہیں ہو سکتا ہے-

متعلقہ خبریں
اسرائیل جان بوجھ کر فلسطینیوں کو بھوکا مارنا چاہتا ہے: اقوام متحدہ
افغانستان میں خواتین اپنے حقوق سے محروم:انٹونیو گٹریس
اقوامِ متحدہ کے اجلاس میں انسانی صورت والے روبوٹس کی شرکت

 اس موقع پر سعودی عہدے داروں کے ساتھ اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی، فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی اور مصری وزیر خارجہ سامح شکری بھی موجود تھے۔

اردنی وزیر خارجہ نے انتباہ کیا ہے کہ جنگ روکنے کے موثر اقدامات نہ کیے گئے اسرائیل اور حماس کی جنگ مغربی کنارے میں پھیلنے کے علاوہ لبنان اور دوسرے محاذوں تک پھیل جائے گی۔

واضح رہے اسرائیل کی غزہ پر بمباری دو ہفتے سے زیادہ وقت سے جاری ہے۔ اس دوران پانچ ہزار سے زائد فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ 1400 اسرائیلی مارے جا چکے ہیں۔

23 لاکھ سے زائد کی آبادی کا مسلسل لاک ڈاون کے باعث کھانے پینے کی اشیا سے محروم ہیں جبکہ لاکھوں فلسطینی بمباری سے گھروں کی مسماری کی وجہ سے بے گھر ہو چکے ہیں، غزہ کے ہسپتال بھی اسرائیلی بمباری کا شعوری ہدف بن رہے ہیں۔

عرب قیادت نے اب سے پہلے بھی کئی بار جنگ بندی کرنے اور ناکہ بندی کھولنے کا مطالبہ کیا ہے ،پچھلے چار دن میں جزوی ریلیف دیا گیا ہے مگر اب تک صرف 54 ٹرک ہی امدادی سامان کے ساتھ رفح کی راہداری عبور کر کے غزہ داخل ہو سکے ہیں۔