دہلی

وزیراعظم مودی کا رشی سونک کو فون  ایف ٹی اے پر دستخط کی امید

برطانیہ اور ہندوستان کے درمیان کافی چیزیں مشترک ہیں۔‘ برطانیہ کے پہلے ہندوستانی نژاد وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ آنے والے مہینوں اور برسوں میں دنیا کی دوعظیم جمہوریتیں جو کچھ حاصل کرسکتی ہیں اس کے بارے میں میں بے حد پرجوش ہوں۔

نئی دہلی: وزیراعظم نریندرمودی نے آج برطانیہ کے اپنے نئے ہم منصب رشی سونک سے بات چیت کی۔ دونوں قائدین نے ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان ایک متوازن آزادانہ تجارت معاہدہ کو فوری قطعیت دینے کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا۔

 وزیراعظم مودی نے آزادانہ تجارت معاہدہ کے بارے میں بات چیت کا حوالہ دیتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ آج رشی سونک سے بات چیت پر بے حد مسرت ہوئی۔ میں نے انہیں برطانیہ کے وزیراعظم کے عہدہ کا جائزہ حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔

ہم اپنی جامع حکمت عملی شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے مل جل کر کام کریں گے۔ ہم نے ایک جامع اور متوازن آزادانہ تجارت معاہدہ کو جلد قطعیت دینے کے بارے میں بھی بات چیت کی۔ رشی سونک نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا  ’وزیراعظم نریندرمودی آپ کی نیک تمناؤں کا بے حد شکریہ جو ایک ایسے وقت پیش کی گئی ہیں جب میں اپنے نئے رول کا آغاز کررہا ہوں۔

برطانیہ اور ہندوستان کے درمیان کافی چیزیں مشترک ہیں۔‘ برطانیہ کے پہلے ہندوستانی نژاد وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ آنے والے مہینوں اور برسوں میں دنیا کی دوعظیم جمہوریتیں جو کچھ حاصل کرسکتی ہیں اس کے بارے میں میں بے حد پرجوش ہوں۔

ہم اپنی سکیوریٹی، دفاعی اور معاشی شراکت داری کو مزید گہرائی عطا کرنے جارہے ہیں۔ برطانیہ کے معتمد خارجہ جیمس کلیورلی بھی جمعہ کے روز ہندوستان پہنچ رہے ہیں تاکہ وزیرخارجہ ایس جئے شنکر سے بات چیت کرسکیں۔ دونوں قائدین سفارتی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے بارے میں بات چیت کریں گے۔ برطانوی دفتر خارجہ نے آج یہ بات بتائی۔