حیدرآباد

چند یوٹیوب چیانلس پر جھوٹ پھیلانے کا الزام، قانونی کارروائی کرنے کا انتباہ

بی آر ایس کے کارگزار صدر کے ٹی راما راو نے کہا کہ کچھ یوٹیوب چینلز غیرذمہ داری سے کام لیتے ہوئے بغیر کسی ثبوت کے جھوٹی خبریں نشر کررہے ہیں۔

حیدرآباد : بی آر ایس کے کارگزار صدر کے ٹی راما راو نے کہا کہ کچھ یوٹیوب چینلز غیرذمہ داری سے کام لیتے ہوئے بغیر کسی ثبوت کے جھوٹی خبریں نشر کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
توہین آمیز ریمارکس پر کے سی آر کو نوٹس
میں بلیوں کونہیں بلکہ شیروں کونشانہ بناؤں گا۔چیف منسٹر کے تبصرہ کے بعد بی آر ایس کیڈرمیں ہلچل
باپ اور بیٹے کا جیل جانا یقینی: وینکٹ ریڈی
بی آر ایس کو ٹی آر ایس سے موسوم کرنے کا امکان
فون ٹیاپنگ، سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ: ڈاکٹر لکشمن

آج یہاں چند یوٹیوب چیانلس پر جھوٹ پھیلانے کا الزام، قانونی کارروائی کرنے کا انتباہ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی مجرمانہ اور غیر قانونی ویڈیوز اور جعلی خبریں اندھی مخالفت یا حکمراں جماعت کی طرف سے دی گئی رقم کی وجہ سے پھیلائی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ بی آر ایس پارٹی کو نقصان پہنچانے کی سازش کے تحت کیا جارہا ہے۔ کے ٹی راما راو نے کہا کہ یہ محض لوگوں کو الجھائے رکھنے اور گمراہ کرنے کی مذموم حرکت ہے۔

کے ٹی آر نے کہا کہ ان میڈیا تنظیموں کے خلاف بھی قانونی کارروائی شروع کی گئی ہے جنہوں نے ماضی میں ان کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈہ اور جھوٹ پر مبنی خبریں نشر اور شائع کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کچھ یوٹیوب چینلزکی ان بدنیتی پر مبنی سازشی اقدامات سے قانونی طور پر نمٹا جائے گا۔ انہوں نے انتباہ دیا کہ جھوٹی خبریں پھیلانے والے یوٹیوب چینلز کے خلاف ہتک عزت کے مقدمات درج کیے جائیں گے اور وہ لوگ جو خبر کے نام پر مسخ شدہ تھمب نیلز کے ساتھ پروپیگنڈہ کر رہے ہیں، کے خلاف فوجداری کارروائی کی جائے گی۔

اس کے علاوہ، ہم ان یوٹیوب چینلز پر پابندی لگانے کے لیے یوٹیوب انتظامیہ کے پاس باضابطہ شکایت درج کرائیں گے۔ انہوں نے کہا میں اب بھی ان سے اپنا رویہ تبدیل کرنے کی اپیل کر رہا ہوں کہ وہ راہ راست پر آ جائیں یا پھر انہیں قانون کے مطابق مناسب سزا کے لیے تیار رہنا چاہیے۔