انٹرٹینمنٹ

مردہ پائی گئی ماڈل تانیا سنگھ کیس میں نیا موڑ، آئی پی ایل پلیئر سے تھی دوستی

چند روز قبل سورت میں 28 سالہ ماڈل تانیا سنگھ کی لاش ملی تھی۔ اس واقعہ کے منظر عام پر آنے کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کردی۔ تانیا اپنے والدین کے ساتھ رہتی تھی۔

نئی دہلی: ماڈل تانیا سنگھ کی موت کے معاملے میں نیا موڑ آیا ہے۔ پولیس کی اب تک کی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ تانیا سنگھ کی دوستی ابھیشیک شرما سے تھی جو آئی پی ایل کھیل رہے ہیں۔ تاہم اس واقعہ کے دو دن گزرنے کے باوجود پولیس کے پاس کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں
مسلم نوجوان کی ہلاکت، یوپی کے موضع میں کشیدگی
ذہنی طور پر معذور بیٹی کا قتل کرنے پر ایک شخص گرفتار
شرپسندوں کے حملہ میں زخمی کانگریس ورکر کی موت
ہجوم کے زد و کوب سے 36 سالہ شخص کی موت، 8 افراد گرفتار
وزیراعظم نے اومیش یادو کو خط لکھا

 بتادیں کہ چند روز قبل سورت میں 28 سالہ ماڈل تانیا سنگھ کی لاش ملی تھی۔ اس واقعہ کے منظر عام پر آنے کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کردی۔ تانیا اپنے والدین کے ساتھ رہتی تھی۔

اس معاملہ کے بارے میں اے سی پی وی آر ملہوترا نے چہارشنبہ کو کہا تھا کہ اس معاملے کی ابتدائی تحقیقات سے تانیا سنگھ اور سن رائزرز حیدرآباد کے آل راؤنڈر ابھیشیک شرما کے درمیان دوستی کا انکشاف ہوا ہے۔ متوفی ماڈل کی جانب سے ابھیشیک شرما کو واٹس ایپ پر بھیجا گیا پیغام سامنے آیا ہے۔

ہمیں اب تک پتہ چلا ہے کہ ابھیشیک شرما کی متوفی ماڈل سے دوستی تھی۔ یہ معاملہ ابھی زیر تفتیش ہے۔ مستقبل میں مزید کئی انکشافات ہو سکتے ہیں۔ پولیس نے ابھیشیک شرما سے ابھی تک رابطہ نہیں کیا ہے لیکن انہیں مزید وضاحت کے لیے نوٹس بھیجنے کا منصوبہ ہے۔

جواب نہ ملنے والے پیغامات کے ارد گرد کے حالات اور ان کی دوستی کی نوعیت جاری تحقیقات کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق ابھیشیک شرما نے اپنا فون نمبر بلاک کر دیا تھا اور وہ سوشل میڈیا پر ان کے پیغامات کا جواب نہیں دے رہے تھے۔