دہلی

تھرور کو کانگریس صدارتی الیکشن کا  نامزدگی فارم حاصل

ششی تھرور امکان ہے کہ 30 ستمبر کو نامزدگی داخل کریں گے جو نامزدگیاں داخل کرنے کی آخری تاریخ ہے۔ امیدوار کی تصدیق 10 پردیش کانگریس کمیٹیوں کے مندوبین کو کرنی ہوتی ہے۔

نئی دہلی: سینئر کانگریس قائد ششی تھرور کو اے آئی سی سی صدارتی الیکشن کے لئے ہفتہ کے دن پارٹی ہیڈکوارٹرس سے نامزدگی فارم مل گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ 30 ستمبر کو اپنے کاغذات ِ نامزدگی داخل کرسکتے ہیں۔ ششی تھرور کے قریبی ساتھی عالم جویری نے پارٹی کے سنٹرل الیکشن اتھاریٹی سربراہ مدھوسدن مستری کے دفتر سے یہ فارم حاصل کیا۔

نامزدگیوں کے ادخال کے عمل کا آج پہلا دن تھا۔ اس بات کی توثیق ہوچکی ہے کہ چیف منسٹر راجستھان اشوک گہلوت‘ پارٹی صدارت کا الیکشن لڑنے والے ہیں۔

ششی تھرور امکان ہے کہ 30 ستمبر کو نامزدگی داخل کریں گے جو نامزدگیاں داخل کرنے کی آخری تاریخ ہے۔ امیدوار کی تصدیق 10 پردیش کانگریس کمیٹیوں کے مندوبین کو کرنی ہوتی ہے۔ زائداز 20 سال بعد کانگریس میں پارٹی صدارت کے لئے مقابلہ ہورہا ہے۔