تلنگانہ

دورہ تلنگانہ سے قبل وزیراعظم، ریاست سے کئے گئے وعدوں کو پورا کریں۔ کویتا کا مطالبہ

آر ایس ایم ایل سی کلواکنٹلا کویتا نے وزیر اعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا کہ وہ دورہ تلنگانہ سے قبل مرکزی حکومت نے ریاست سے جو وعدے کئے تھے ان کو عملی جامہ پہنائیں انہوں نے کہا کہ کالیشورم پراجکٹ کو قومی درجہ دینے اور نظام آباد میں ہلدی بورڈ قائم کرنے کا وعدہ کیاگیاتھا۔

نظام آباد : بی آر ایس ایم ایل سی کلواکنٹلا کویتا نے وزیر اعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا کہ وہ دورہ تلنگانہ سے قبل مرکزی حکومت نے ریاست سے جو وعدے کئے تھے ان کو عملی جامہ پہنائیں انہوں نے کہا کہ کالیشورم پراجکٹ کو قومی درجہ دینے اور نظام آباد میں ہلدی بورڈ قائم کرنے کا وعدہ کیاگیاتھا۔

متعلقہ خبریں
مودی جگتیال میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے
وزیر اعظم کے ہاتھوں اے پی میں این اے سی آئی این کے کیمپس کا افتتاح
کابینہ میں نظام آباد، حیدرآباد اور رنگاریڈی سے نمائندگی صفر
کانگریس پر عوام کو گمراہ کرنے کا الزام: کے کویتا
ٹمریز، تدریسی عملہ کے لئے درخواستوں کی طلبی

وزیراعظم کو اس بارے میں بات کرناچاہئے۔ انہوں نے خواتین ریزرویشن بل کو فوری نافذ کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے سوال کیا کہ مدھیہ پردیش کو42 ہزار کروڑ کے پراجکٹس کا اعلان کرنے والے وزیر اعظم تلنگانہ کو کیوں نظر انداز کررہے ہیں؟

خواتین ریزرویشن بل کی منظوری کے بعد کویتا کی پہلی بار نظام آباد آمد پر بی آر ایس کارکنوں نے ان کا پر تپاک استقبال کیا۔ کویتا نے واضح کیا کہ بی آر ایس پارٹی کی وجہ سے خواتین بل پارلیمنٹ میں منظور ہوا۔ انہوں نے کہا کہ 2014 سے مرکز میں برسر اقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی نے پارلیمنٹ میں خواتین بل پیش کرنا بھول گئی۔

تاہم بی آر ایس نے اسے نیند سے جگایا۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ایس نے ایسی صورتحال پیدا کردی تھی کہ کانگریس پارٹی کو بھی اس بل پر بولنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی او بی سی خواتین کو ریزرویشن دینے کی بات کر رہی ہے اور اگر کانگریس کو 20 سال میں یہ احساس ہوتا تو صرف بی سی، ایس سی اور ایس ٹی خواتین کو ہی انصاف ملتا۔

انہوں نے کہاکہ کانگریس کے پاس وہ ذہانت نہیں تھی جب وہ اقتدار میں تھی اور اقتدار کھونے کے بعد اسے او بی سی کی یاد آرہی ہے۔ کویتا نے کہا کہ راہول گاندھی نے کہا کہ تلنگانہ میں کانگریس برسراقتدار آئے گی جبکہ سونیا گاندھی نے کہا کہ تلنگانہ میں اقتدار میں آنا ان کا خواب ہے، لیکن اقتدار میں آنا خواب نہیں ہونا چاہئے، بلکہ خواب دلتوں، اقلیتوں، کی ترقی کا ہونا چاہئے۔

چیف منسٹرکے سی آر نے واضح کیا کہ اگر تلنگانہ ترقی کی راہ پر آگے بڑھتا ہے تو تمام کمیونٹیز کی حالت بہتر ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ایس پارٹی تیسری بار تلنگانہ میں برسراقتدار آئے گی۔انہوں نے کہا کہ بی آر ایس پارٹی گزشتہ دس سالوں سے تلنگانہ میں عوام کے آشیرواد سے حکومت کر رہی ہے اور ان کی پارٹی کے دور اقتدار میں ایک بھی فرقہ وارانہ فساد نہیں ہوا۔

انہوں نے وضاحت کی کہ ملک میں چاہے جیسے بھی حالات ہوں، تلنگانہ میں امن و امان کی صورتحال برقرار رہے گی، اس لیے ریاست میں صنعتیں اور سرمایہ کاری آرہی ہے، جس سے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہورہے ہیں۔

انہوں نے وضاحت کی کہ ترقی ایک جیسی نہیں ہے کیونکہ ان کی پارٹی کا نظریہ ہے کہ لوگوں میں عزت نفس ہونی چاہئے، اسی لئے سی ایم کے سی آر کئی اسکیموں کو نافذ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ واحد ریاست ہے جو بیڑی کارکنوں کو پنشن دے رہی ہے اور سی ایم کے سی آر نے مارکیٹ کمیٹیوں کے عہدوں پر خواتین کو موقع دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر بی آر ایس پارٹی یہ سب کچھ کررہی ہے تو کانگریس پارٹی کہتی ہے کہ وہ اقتدار میں آئیں گے اور انہیں سمجھ نہیں آرہا ہے کہ کانگریس کے ان تبصروں پر ہنسیں یا روئیں۔

ہمارے بارے میں سوچنے والے ہمارے لیڈر سی ایم کے سی آر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایل اے گنیش گپتا نظام آباد میں شاندار طریقے سے کام کر رہے ہیں اور انہوں نے عوام سے انہیں دوبارہ بھاری اکثریت سے کامیاب بنا نے کی اپیل کی۔ قبل از آئی ٹی آئی گراؤنڈ سے پارلیمنٹ میں خواتین بل کی منظوری کی خوشی میں ایک ریالی نکالی گئی۔