دہلی

سواتی مالیوال پر دست درازی کا الزام دہلی کو بدنام کرنے کی سازش

بی جے پی لیڈروں کا خیال ہے کہ عام آدمی پارٹی حکومت کی تقررکردہ مالیوال نے دہلی پولیس جو مرکز کے تحت ہے کو نشانہ بنانے یہ ڈرامہ رچایا ہے۔

نئی دہلی: مرکزی وزیر میناکشی لیکھی کئی دیگر بی جے پی لیڈروں کے ساتھ شامل ہوکر دہلی کمیشن برائے خواتین کی سربراہ سواتی مالیوال پر جنسی حملوں کے دعووں کے لیے عام آدمی پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ یہ قومی دارالحکومت کو بدنام کرنے دہلی کی حکمراں پارٹی کی سازش کا ایک حصہ ہے۔

متعلقہ خبریں
جیل میں کجریوال سے دہشت گرد جیسا سلوک: بھگونت مان
کسانوں نے بی جے پی قائدین کے پتلے نذرآتش کئے
جنسی ہراسانی کے ملزم کو 20 سال سزائے قید اور جرمانہ
تلنگانہ میں 850 کروڑ مالیتی روڈ پروجیکٹس منظور:گڈکری
انڈیا بلاک کا شیرازہ بکھرنے کے قریب: کشن ریڈی

 چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال پر کڑی تنقید کرتے ہوئے لیکھی نے دریافت کیا کہ وہ دہلی کو بدنام اور تباہ کرنے اور کیا کیا کریں گے؟ لیکھی نے کہا کہ دہلی کمیشن برائے خواتین (ڈی سی ڈبلیو) کی صدرنشین پر دست درازی کرنے والا شخص عام آدمی پارٹی کا ایک رکن ہے اور دعویٰ کیا کہ مذکورہ الزامات دہلی کو بدنام کرنے کے منصوبہ کا حصہ ہیں۔

بی جے پی لیڈروں کا خیال ہے کہ عام آدمی پارٹی حکومت کی تقررکردہ مالیوال نے دہلی پولیس جو مرکز کے تحت ہے کو نشانہ بنانے یہ ڈرامہ رچایا ہے۔

مالیوال نے الزام عائد کیا تھا کہ ایک شرابی شخص نے ان پر دست درازی کی ہے جب وہ رات میں معائنہ کے لیے نکلی تھیں اور انھیں ایمس کے باہر اپنی کار سے 10 تا 15 میٹر گھسیٹا جب ان کا ہاتھ کار کی کھڑکی میں پھنسا ہوا تھا۔ اس سلسلہ میں ایک 47 سالہ شخص کو گرفتار کیا گیا۔

 بی جے پی لیڈروں، منوج تیواری، شاذیہ علمی اور دہلی یونٹ کے عاملہ صدر ویریندرا سچدیوا نے قبل ازیں ملزم کا عام آدمی پارٹی سے مبینہ تعلق کا الزام عائد کرتے ہوئے تنقید کی تھی۔

 آئی اے این ایس کے مطابق بی جے پی کے الزام پر کڑی تنقید کرتے ہوئے سوالی مالیوال نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے آج کہا کہ وہ ان (بی جے پی) سے زندگی بھر مقابلہ کرتی رہیں گی۔ مالیوال کے دست درازی دعووں پر بی جے پی کے کئی لیڈروں نے سوال اٹھاتے ہوئے جمعہ کے دن الزام عائد کیا تھا کہ وہ شخص جس پر دست درازی کا الزام عائد کیا گیا ہے، عام آدمی پارٹی کا رکن ہے اور مالیوال کا ڈرامہ جو ایک سازش کا حصہ ہے، بے نقاب ہوگیا۔

ٹوئٹر پر سواتی مالیوال نے ایک پیام میں تحریر کیا کہ وہ ان سے جو انھیں ڈرانے کی کوشش کررہے ہیں کہنا چاہتی ہیں کہ ان کے بارے میں عائد کرنے والے گندے اور جھوٹے الزامات سے خائف نہیں ہیں۔

 اپنی مختصر زندگی میں انھوں نے کئی بڑے کام انجام دیے ہیں۔ کئی بار ان پر حملے کیے گئے، لیکن وہ دکھی نہیں ہیں۔ ہر ظلم سے ان کے اندر آگ مزید بھڑکی ہے۔ کوئی بھی ان کی آواز کو دبا نہیں سکتا، جب تک زندہ رہیں گی لڑائی جاری رکھیں گی۔

 دہلی بی جے پی کے عاملہ صدر ویریندرا سچدیو نے کہا تھا کہ عام آدمی پارٹی کا دھوکہ باز چہرہ دہلی کے عوام کے سامنے دوبارہ بے نقاب ہوگیا ہے اور انھیں یہ دیکھ کر صدمہ ہوا کہ ہریش چندرا سوریا ونشی جو سواتی مالیوال کو ستانے کا ملزم ہے، اصل میں عام آدمی پارٹی کے سنگم وہار یونٹ کا ایک سرکردہ کارکن ہے۔

مالیوال کے دعویٰ کے بعد دہلی چیف منسٹر اروند کجریوال نے ٹوئٹر پر تحریر کیا تھا کہ دہلی میں امن و ضبط کی صورتِ حال کو کیا ہوا؟ حتیٰ کہ دہلی کمیشن برائے خواتین کی صدرنشین سواتی مالیوال بھی محفوظ نہیں۔ لیفٹیننٹ گورنر سے درخواست ہے کہ چند دن کے لیے وہ سیاست چھوڑ کر نظم و ضبط پر توجہ مبذول کریں اور کہا کہ وہ (کجریوال) بھی ان کے ساتھ تعاون کریں گے۔