تھرور نے مجروح سلطان پوری کا شعر پوسٹ کیا

کیرالا کے رکن پارلیمنٹ کا صدارتی الیکشن لڑنا طئے ہے لیکن یہ واضح نہیں کہ ان کا مدمقابل کون ہوگا کیونکہ راجستھان کی صورت حال نے اشوک گہلوت کی امیدواری پر سوالیہ نشان لگادیا ہے۔

نئی دہلی: سینئر کانگریس قائد ششی تھرور نے جو 30 ستمبر کو پارٹی کے صدارتی الیکشن کے لئے اپنی نامزدگی داخل کرنے والے ہیں‘ اردو کے مشہور شاعر مجروح سلطان پوری کا یہ شعر پوسٹ کیا:

 میں اکیلا ہی چلا تھا جانب ِ منزل مگر

لوگ ساتھ آتے گئے اور کارواں بنتا گیا

قبل ازیں انہوں نے کہا تھا کہ انہیں ملک بھر کے پارٹی ورکرس کی تائید حاصل ہے۔ وہ 11 بجے دن اپنی نامزدگی داخل کریں گے۔ انہوں نے کہا تھا کہ میں جب کاغذات نامزدگی داخل کروں گا تو آپ دیکھیں گے کہ مجھے کتنی تائید حاصل ہے۔ ملک کے مختلف حصوں کے کئی لوگوں نے مجھ سے خواہش کی ہے کہ میں الیکشن لڑوں۔

 کیرالا کے رکن پارلیمنٹ کا صدارتی الیکشن لڑنا طئے ہے لیکن یہ واضح نہیں کہ ان کا مدمقابل کون ہوگا کیونکہ راجستھان کی صورت حال نے اشوک گہلوت کی امیدواری پر سوالیہ نشان لگادیا ہے۔

پولنگ ضروری ہو تو 17  اکتوبر کو ہوگی اور 19  اکتوبر کو نتیجہ کا اعلان کردیا جائے گا۔ پردیش کانگریس کمیٹیوں کے 9ہزار مندوبین ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔ کانگریس میں پچھلا صدارتی الیکشن نومبر 2000 میں ہوا تھا۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button