یوروپ

شوہرنے بیوی اور 3 بچوں کو گولیاں مارکر قتل کردیا

پولیس نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں ماں اور تینوں بچوں نے دوران علاج دم توڑ دیا جب کہ باپ کو بچالیا گیا جس نے بتایا کہ بیوی سے جھگڑے کے بعد پہلے ان کی اور پھر اپنی جان لینے کی کوشش کی۔

انقرہ: ترکیہ کے شہر استنبول میں اوزگور نعمان نامی نوجوان نے پہلے بیوی اور پھر تینوں بچوں کو گولیاں مار کر قتل کردیا اور اس کے بعد خود کو بھی گولی مارکر خودکشی کی کوشش لیکن اسے بچالیا گیا۔

متعلقہ خبریں
چیف منسٹر، حیدرآباد کواستنبول بنانے کا وعدہ پورا کرنے میں ناکام: کھرگے
جائیداد کے لئے نوجوان کے ہاتھوں باپ اور ماموں کا قتل
آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کا قتل، خاتون گرفتار
استنبول میں غزہ حملوں کے خلاف امریکی قونصل خانے کے سامنے مظاہرہ
عطاپور کی جم کے احاطہ میں قتل کا معمہ حل،8ملزمین گرفتار

ترک میڈیا کے مطابق یہ بدنصیب خاندان استنبول کے ایک اپارٹمنٹ کی تیسری منزل پر مقیم تھا۔ فائرنگ کی آواز سن کر پڑوسیوں نے پولیس کو بلایا۔ وہاں 4 افراد شدید زخمی حالت میں پڑے تھے۔

https://twitter.com/jyzdarkwar/status/1723937612723839214

پولیس نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں ماں اور تینوں بچوں نے دوران علاج دم توڑ دیا جب کہ باپ کو بچالیا گیا جس نے بتایا کہ بیوی سے جھگڑے کے بعد پہلے ان کی اور پھر اپنی جان لینے کی کوشش کی۔

اوزگور نعمان نے اس اقدام سے قبل اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا تھا کہ کی میں زندگی سے بیزار ہو کر اب موت کا تجربہ کرنے جا رہا ہوں۔ میری بیوی اور بچے بہت ہیں لیکن میں ان کو بھی اس جھوٹی دنیا سے بچانا چاہتا ہوں۔