بھارت

جنسی ہراسانی:میں منہ کھولوں گا تو سونامی آجائے گی، بی جے پی ایم پی

ملک کے سینئر پہلوانوں بالخصوص خاتون پہلوان ونیش پھوگاٹ کے رویہ پر ناخوشی کا اظہار کرتے ہوئے، جو نئی دہلی میں احتجاج کر رہی ہیں، برج بھوشن نے کہا کہ اگر میں اپنا منہ کھولوں گا تو سونامی آ جائے گی۔

گونڈہ: ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) کے صدر اور قیصر گنج کے ایم پی برج بھوشن شرن سنگھ، جو کہ جنسی ہراسانی کے الزامات میں گھرے ہوئے ہیں، نے جمعہ کو کہا کہ وہ ایک بڑی سازش کا شکار ہیں اور جب وہ "اپنا منھ کھولیں گے تو سونامی آئے گی۔

متعلقہ خبریں
نابالغ ریسلر کی شناخت کا افشاء، پولیس کو ڈی سی ڈبلیو کی نوٹس
حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کے انتخابات
نابالغ لڑکی کا استحصال اور بلیک میل کرنے والا پڑوسی نوجوان گرفتار
کمسن ریسلر کا بیان مجسٹریٹ کے روبرو قلمبند
خواتین تحفظات بل کو صدرجمہوریہ کی منظوری

نواب گنج کے نندنی نگر منی اسٹیڈیم میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے برج بھوشن نے کہاکہ ”میں بیرون ملک نہیں بھاگا بلکہ یہاں ہوں۔ ان کی حکومت میں کسی سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔ سچ پوچھوں تو میرے ساتھ ایک سازش ہوئی ہے جس کا انکشاف شام کو کروں گا۔

ملک کے سینئر پہلوانوں بالخصوص خاتون پہلوان ونیش پھوگاٹ کے رویہ پر ناخوشی کا اظہار کرتے ہوئے، جو نئی دہلی میں احتجاج کر رہی ہیں، برج بھوشن نے کہا کہ اگر میں اپنا منہ کھولوں گا تو سونامی آ جائے گی۔

ہفتہ سے یہاں شروع ہونے والی اوپن نیشنل ریسلنگ چیمپئن شپ کی تیاریوں کا معائنہ کرتے ہوئے ریسلنگ فیڈریشن کے صدر نے کہا کہ چیمپئن شپ میں 300 ریسلرز حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ 23 جنوری تک کہیں نہیں جا رہے بلکہ یہیں اسٹیڈیم میں رہیں گے۔

واضح رہے کہ تین بار کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والی وینیش پھوگاٹ نے جمعرات کو پہلوانوں اور وزارت کھیل کی میٹنگ کے بعد کہا کہ کھلاڑی نہ صرف برج بھوشن کا استعفیٰ چاہتے ہیں بلکہ ان کے خلاف کارروائی بھی چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ ’’یہ کشتی کی بدقسمتی ہوگی، اگر ملک کی بیٹیاں آگے آئیں گی اور بتائیں گی کہ ہمارے ساتھ کیا ہوا تھا۔ ہم وزیر اعظم نریندر مودی سے توقع کر رہے ہیں کہ ملک کی بیٹیوں کو اتنا مجبور نہ کیا جائے کہ ہمیں یہ سیاہ دن دیکھنا پڑے۔‘‘

واضح رہے کہ ونیش، ساکشی ملک اور بجرنگ پونیا سمیت کئی ریسلرز ڈبلیو ایف آئی کے خلاف تین دن سے ہڑتال پر ہیں، جہاں انہوں نے سنگھ اور فیڈریشن کے کوچز پر جنسی ہراسانی اور جان سے مارنے کی دھمکیوں سمیت کئی سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔

ونیش نے کہاکہ ’’یہ صرف استعفیٰ کا معاملہ نہیں ہے، ہم استعفیٰ لے کر رہیں گے اور اگر مجبور کیا گیا تو انہیں جیل بھی بھیجیں گے۔ ہم چاہتے ہیں کہ وہ مستعفی ہو جائیں اور ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔ وزارت کھیل نے انہیں کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے لیکن پہلوان مطمئن نہیں ہیں اور فوری کارروائی چاہتے ہیں۔