دہلی

ازدواجی عصمت ریزی سے متعلق درخواستوں پر سپریم کورٹ میں سماعت ہوگی

چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کی سربراہی والی بنچ نے سینئر وکیل اندرا جے سنگھ کی درخواست پر 9 مئی کو اس کی سماعت کے لیے رضامندی ظاہر کرتے ہوئے معاملے کی فہرست بنانے کی ہدایت دی۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ 9 مئی 2023 کو ازدواجی عصمت دری کو جرم قرار دینے کی مانگ اور اس سے متعلق دیگر عرضیوں پر سماعت کرے گی۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کی سربراہی والی بنچ نے سینئر وکیل اندرا جے سنگھ کی درخواست پر 9 مئی کو اس کی سماعت کے لیے رضامندی ظاہر کرتے ہوئے معاملے کی فہرست بنانے کی ہدایت دی۔

متعلقہ خبریں
یوم ”میرا ووٹ میرا حق“ کے موقع پر چیف جسٹس آف انڈیا کا پیام
خاتون کی اجتماعی عصمت ریزی ،5 ملزمین گرفتار
ہر چیز پر شک نہیں کیا جاسکتا۔ای وی ایم، وی وی پیاٹ پر سپریم کورٹ کا فیصلہ محفوظ
عباس انصاری والدکی فاتحہ میں شرکت کے خواہاں
سی اے اے قواعد کا مقصد پڑوسی ملکوں کی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ

16 جنوری کو سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ 15 فروری تک اس معاملے میں اپنا موقف پیش کرے۔ اس پر سالیسٹر جنرل مہتا نے سپریم کورٹ کے سامنے کہا کہ مرکزی حکومت کا جواب تیار ہے۔

دہلی ہائی کورٹ نے گزشتہ سال 11 مئی کو الگ الگ فیصلہ دیا تھا، جس کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی گئی تھی۔ اس کے علاوہ اور بھی کئی عرضیاں دائر کی گئیں تھیں۔