حیدرآباد

کانگریس حکومت کووعدوں کیلئے جوابدہ ٹھہرائیں گے: اسداویسی

پارٹی ہیڈکوارٹردارالسلام میں پیر کے روز میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے اسداویسی نے کہاکہ انتخابی وعدوں کیلئے حکومت کوجوابدہ بنانے کے لئے ان کی پارٹی جارحانہ مہم چلائے گی۔یہ پوچھے جانے پر کہ آیا مجلس کسی بھی وقت کانگریس سے مفاہمت کرسکتی ہے؟

حیدرآباد: کل ہندمجلس اتحادالمسلمین کے صدر اسدالدین اویسی نے تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں کامیابی پر کانگریس کومبارکباددی اور نئی حکومت سے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے اس توقع کااظہار کیا کہ حکومت تلنگانہ کوترقی کی راہ پر گامزن رکھے گی اور ریاست میں امن وامان کی برقراری کو یقینی بنائے رکھے گی۔

متعلقہ خبریں
مجلس کو ختم کرنے کا الزام: اکبر الدین اویسی
نقدرقومات، شراب اور دیگر اشیاء کی ضبطی میں تلنگانہ سرفہرست
سی پی آئی اور کانگریس میں تنازعہ جاری
سکندرآباد کنٹونمنٹ: ضمنی الیکشن کی تاریخ کا اعلان، امیدوار کا انتخاب تمام پارٹیوں کے لئے مسئلہ
اے پی میں لوک سبھا کے 13حلقوں کیلئے ٹی ڈی پی کی پہلی فہرست جاری

پارٹی ہیڈکوارٹردارالسلام میں پیر کے روز میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے اسداویسی نے کہاکہ انتخابی وعدوں کیلئے حکومت کوجوابدہ بنانے کے لئے ان کی پارٹی جارحانہ مہم چلائے گی۔یہ پوچھے جانے پر کہ آیا مجلس کسی بھی وقت کانگریس سے مفاہمت کرسکتی ہے؟

تو اویسی نے کہاکہ ایسا ہمارا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔مستقبل میں کیا ہوگا‘ابھی ہم کچھ کہہ نہیں سکتے۔تاہم اویسی نے یہ واضح کردیا کہ کے سی آر اور کے ٹی آر‘ان کے دوست ہیں۔ اتوار کے روز میں نے کے ٹی آر سے طویل بات چیت کی میں نے انہیں (کے ٹی آر)سے کہاکہ ہار اور جیت انتخابی عمل کا حصہ ہے۔

 شکست پر افسردہ نہیں ہونا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ وہ کے سی آر سے بھی بات کرنے کی کوشش کی مگر یہ ممکن نہیں ہوسکا۔ وہ کے سی آر کے پاس جانا چاہتے ہیں اور وہ کے سی آر سے بات کرنا چاہتے ہیں۔یہ پوچھے جانے پر کہ ریاست کا چیف منسٹر کون ہوگا توانہوں نے کہاکہ یہ کانگریس کا معاملہ ہے۔ کانگریس قائدین‘چیف منسٹر کے انتخاب کا فیصلہ کریں گے۔

اویسی نے کہاکہ اگر آپ مجھ سے یہ پوچھیں گے کون چیف منسٹر ہوگا تو ان کا جواب اکبرالدین اویسی‘ذوالفقار علی رہے گا۔ ہمارے ایم ایل ایز‘ اس عہدہ پر فائز ہونے کی پوری صلاحیت واہلیت  رکھتے ہیں۔ پی ٹی آئی کے بموجب اسدالدین اویسی نے تلنگانہ اسمبلی کے انتخابات میں پارٹی کے 7 امیدواروں کو کامیابی سے ہمکنار کرانے پر عوام کا شکریہ ادا کیا۔

 سوشیل میڈیا کے پلاٹ فام ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے کانگریس پارٹی کو مبارکباد دی جو ریاست میں حکومت تشکیل دینے جارہی ہے۔ انہوں نے تحریر کیا کہ وہ حیدرآباد کے عوام کے مشکور ہیں جنہوں نے ایک بار پھر مجلس پر اعتماد کرتے ہوئے 7 حلقوں سے پارٹی امیدواروں کو کامیاب بنایاہے۔