نفرت انگیز تقاریر پر حکومت خاموش تماشائی کیوں؟:سپریم کورٹ

ساتھ ہی مرکزی حکومت سے بھی پوچھا کہ وہ ان نفرت انگیز تقاریر کے معاملے میں خاموش تماشائی کیوں بنی ہوئی ہے۔سماعت کے دوران سپریم کورٹ کی بنچ نے پوچھا کہ نفرت انگیز تقریر کے معاملے پر مرکزی حکومت خاموش تماشائی کیوں بنی ہوئی ہے۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے آج ٹی وی چینلوں پر نفرت انگیز تقاریر پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ”اینکر کے رول“ کو ”بے حد اہم“ قرار دیا۔ اس نے حکومت سے پوچھا کہ وہ کیوں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ جسٹس کے ایم جوزف نے گزشتہ سال سے داخل کی گئی متعدد درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے کہا کہ مین اسٹریم میڈیا اور سوشل میڈیا میں ایسی تقاریر بے ضابطہ ہیں۔

 کسی قاعدہ اور اصول کی پابند نہیں ہیں۔ جیسے ہی کوئی ایسی بات شروع کرے اینکر کا فرض ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کے نفرت انگیز تقریر جاری نہ رہے۔ صحافت کی آزادی اہم ہے۔ ہماری صحافت اتنی آزاد نہیں ہے جتنی امریکہ کی ہے لیکن ہمیں معلوم ہونا چاہئے کہ کہاں لکیر کھینچنی ہے۔

 سپریم کورٹ نے مزید کہا کہ حکومت کو مخالفانہ موقف اختیار نہیں کرنا چاہئے بلکہ عدالت کی مدد کرنی چاہئے۔ اس نے مزید کہا ”کیا یہ کوئی معمولی مسئلہ ہے“۔ اس معاملہ کی مزید سماعت 23 نومبر کو ہوگی۔

عدالت نے یہ خواہش ظاہر کی کہ مرکزی حکومت اس وقت تک یہ وضاحت کرے کہ آیا وہ ہیٹ اسپیچ کے خاتمہ کیلئے لاء کمیشن کی سفارشات پر عمل کرنا چاہتی ہے۔ یواین آئی کے بموجب سپریم کورٹ نے چہارشنبہ کو مین اسٹریم نیوز چینلوں پر مباحثکے انداز پر ناراضگی ظاہر کی جو اکثر نفرت انگیز تقاریر کو جگہ دیتے ہیں۔

 ساتھ ہی مرکزی حکومت سے بھی پوچھا کہ وہ ان نفرت انگیز تقاریر کے معاملے میں خاموش تماشائی کیوں بنی ہوئی ہے۔سماعت کے دوران سپریم کورٹ کی بنچ نے پوچھا کہ نفرت انگیز تقریر کے معاملے پر مرکزی حکومت خاموش تماشائی کیوں بنی ہوئی ہے۔

بنچ نے مرکزی حکومت کے سینئر لاء  آفیسر ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل (اے ایس جی) کے ایم نٹراج سے پوچھا، ”کیا مسئلہ ہے؟ حکومت ہند کوئی موقف کیوں اختیار نہیں کررہی؟ حکومت خاموش تماشائی کیوں بنی ہوئی ہے؟

 یہ بھی کہا گیا اور تجویز کیا گیا کہ مرکزی حکومت کو اس معاملے پر مخالفانہ موقف اختیار نہیں کرنا چاہئے بلکہ عدالت کی مدد کرنی چاہئے۔ سپریم کورٹ نے مرکزی دھارے میں شامل ٹی وی نیوز چینلوں کی سرزنش کی جو اکثر نفرت انگیز تقریر کوجگہ دیتے ہیں۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button