اس پلیٹ فارم کا بے جا استعمال ہونے نہیں دوں گا: صدرنشین راجیہ سبھا

جگدیپ دھنکر نے کہا کہ میں قائد اپوزیشن سے درخواست کروں گا کہ وہ تمام نوٹسوں کا مطالبہ کریں۔ میں نے کئی مرتبہ درخواست کی ہے کہ قائد اپوزیشن‘ ارکان کو اپنی نشست پر موجود رہنے کے لئے کہیں۔

نئی دہلی: راجیہ سبھا میں آج گرماگرم مباحث کے دوران صدرنشین جگدیپ دھنکر نے کہا کہ وہ اس پلیٹ فارم کا بے جا استعمال ہونے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ تمام ارکان کا بے حد احترام کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں قائد اپوزیشن سے درخواست کروں گا کہ وہ تمام نوٹسوں کا مطالبہ کریں۔ میں نے کئی مرتبہ درخواست کی ہے کہ قائد اپوزیشن‘ ارکان کو اپنی نشست پر موجود رہنے کے لئے کہیں۔

 صدرنشین نے کہا کہ آخر ہم باہر کس قسم کی شبیہ پیش کررہے ہیں۔ برہم اپوزیشن ارکان نے نعرہ لگایا ”ہم بحث چاہتے ہیں“۔ سرحد پر چینی دراندازی کے مسئلہ پر قاعدہ 267 کے تحت مباحث کے لئے نوٹسوں کو صدرنشین کی جانب سے مسترد کئے جانے کے بعد اپوزیشن ارکان نے اس مسئلہ پر احتجاج کیا۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

یہ بھی دیکھیں
بند کریں
Back to top button