بھارت

اپوزیشن اتحاد کیلئے نتیش کمار نے اُٹھایا بڑا قدم: سلمان خورشید

خورشید نے کہا کہ ہم تیار بیٹھے ہیں وہ خون مانگیں گے تو ہم دیں گے۔ پسینہ مانگیں گے تو ہم دیں گے۔ مگر اپنے آنسو نہیں دیں گے کیونکہ آنسو ہمارے اپنوں کے لئے ہے وہ ہم نہیں دیں گے۔

فرخ آباد: سابق مرکزی وزیر و سینئر کانگریس لیڈر سلمان خورشید نے کہا کہ بہار کے چیف منسٹر نتیش کمار نے اپوزیشن اتحاد کے لئے پہلا بڑا قدم اٹھایا ہے۔ جسے کتنی تیزی سے آگے لے جایا جائے گا۔ یہ وقت طے کرےگا حالانکہ سبھی اسے اچھا قدم مانتے ہیں۔

فتح گڑھ ریلوے اسٹیشن کے سامنے کانگریس کے ضلع دفتر پر پرچم کشائی کے بعد خورشید میڈیا نمائندوں سے بات چیت کررہے تھے۔یہ پوچھنے پر کہ سال 2024 کے لوک سبھا میں اپوزیشن کے وزیراعظم کا چہرہ نتیش ہونگے ، کے سوال پر انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر اکی اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی سمجھتے ہیں۔ ویسے بہار میں جو کچھ ہوا اسے سبھی اچھا مانتے ہیں اور ہم اپوزیشن اتحاد کا تعاون کررہے ہیں۔

کانگریس صدر سونیا گاندھی اور سابق صدر راہول گاندھی پر ای ڈی کی پوچھ گچھ کرنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ای ڈی واے کسی حد تک جاسکتے ہیں۔ کوئی کچھ بھی نہیں کہہ سکتا ہے۔ یہ لوگ پورا نظام بگاڑ رہے ہیں اور بگاڑنے کی ٹھان لی ہے۔ ایجنسی کیا کررہی ہے کوئی اندازہ نہیں لگایا جاسکتا ہے۔

خورشید نے کہا’ ہم تیار بیٹھے ہیں وہ خون مانگیں گے تو ہم دیں گے۔ پسینہ مانگیں گے تو ہم دیں گے۔ مگر اپنے آنسو نہیں دیں گے کیونکہ آنسو ہمارے اپنوں کے لئے ہے وہ ہم نہیں دیں گے۔جمہوریت کے 75سال پورے ہونے پر آج پورا ملک آزادی کی خصوصی سالگرہ منا رہا ہے۔

 ایسے میں ہمیں عزم کرنا ہوگاکہ ہندوستان کا عزم ہم کبھی بھی تباہ نہیں ہونے دیں گے۔ ہندوستان سب کا ہے سب کا رہے گا کسی ذات، اسے کسی خاص سماج تک محدود نہیں رکھا جاسکتا۔ ملک کے لئے ہم اپنی قربانی دے کر یکتا کو قائم رکھیں گے تاکہ ہمارا ملک محفوظ و بڑا رہے۔

اس موقع پر ضلع صدر منوج گنگوار، سابق ضلع صدر آفتاب حسین و بڑی تعداد میں کانگریسی موجودرہے۔