بھارت

رشدی پر حملہ کی مسلم تنظیموں نے مذمت کیوں نہیں کی؟: آئی ایم ایس ڈی

آئی ایم ایس ڈی نے کہا کہ سلمان رشدی پر حملہ کی ہندوستانی مسلمانوں کی ایک بھی ممتاز تنظیم نے مذمت نہیں کی۔ یہی خاموشی اسلاموفوبیا پھیلانے والوں کو بڑھاوادیتی ہے کہ وہ اسلام کو تشدد اور دہشت گردی کے مذہب کے طور پر پیش کریں۔

نئی دہلی: سلمان رشدی پر حملہ پر مسلم تنظیموں کی خاموشی پر سوال اٹھاتے ہوئے انڈین مسلمس فار سیکولرڈیموکریسی (آئی ایم ایس ڈی) نے ان سے اپیل کی ہے کہ وہ اہانت مذہب پر اپنے موقف پر دوبارہ غورکریں‘ کیونکہ یہ ایک طرح کی سیاست ہے جو مسلمانوں کو فائدہ سے زیادہ نقصان پہنچارہی ہے۔

آئی ایم ایس ڈی کے اس بیان کی 60 ممتازشخصیتوں بشمول سماجی کارکن میدھاپاٹکر‘سیاستداں یوگیندریادو اور میگسیسے ایوارڈ یافتہ سندیپ پانڈے نے توثیق کی ہے۔

آئی ایم ایس ڈی کی ویب سائٹ کے بموجب وہ جمہوری اقدار‘سیکولرازم‘مساوات اور انصاف کیلئے پابند ہندوستانی مسلمانوں کا فورم ہے۔