بھارت

ملک میں 21 جعلی یونیورسٹیاں

یونیورسٹی گرانٹس کمیشن(یو جی سی) نے جمعہ کے دن 21 یونیورسٹیوں کو ”فیک“ قراردیا اور کہا کہ انہیں کوئی بھی ڈگری دینے کا اختیار نہیں ہے۔

نئی دہلی: یونیورسٹی گرانٹس کمیشن(یو جی سی) نے جمعہ کے دن 21 یونیورسٹیوں کو ”فیک“ قراردیا اور کہا کہ انہیں کوئی بھی ڈگری دینے کا اختیار نہیں ہے۔

ان میں زیادہ تر دہلی اور یوپی میں واقع ہیں۔ یوجی سی سکریٹری رجنیش جین نے دہلی میں واقع 8 فیک یونیورسٹیوں کے نام آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف پبلک اینڈ فزیکل ہیلت سائنسس‘کمرشیل یونیورسٹی لمیٹڈ دریا گنج‘ یونائٹیڈ نیشنس یونیورسٹی‘ ووکیشنل یونیورسٹی‘ اے ڈی آر۔ سنٹرک جیوریڈیکل یونیورسٹی‘ انڈین انسٹی ٹیوشن آف سائنس اینڈ انجینئرنگ‘ وشواکرما اوپن یونیورسٹی فار سیلف ایمپلائمنٹ اور ادھیاتمک وشوودیالیہ بتائے ہیں۔

یوپی میں 7 فیک یونیورسٹیاں ہیں جن کے نام گاندھی ہندی ودیاپیٹھ‘ نیشنل یونیورسٹی آف الکٹروکامپلکس ہومیوپیتھی‘ نیتاجی سبھاش چندر بوس یونیورسٹی(اوپن یونیورسٹی)‘ بھارتیہ شکشا پریشد ہیں۔

فیک یونیورسٹیوں کی فہرست میں کرناٹک‘ مہاراشٹرا‘ پڈوچیری‘ آندھراپردیش‘ اوڈیشہ‘ مغربی بنگال اور کیرالا کی جامعات بھی شامل ہیں۔