بھارت

ہندو لوگ نمبر ایک منافق ہیں: گورنر گجرات

گورنر نے کاکہ ”لوگ’جئے گؤ ماتا‘ کے نعرے لگاتے ہیں لیکن اسے صرف اس وقت تک باڑہ میں رکھتے ہیں جب تک وہ دودھ دیتی ہے۔ جب وہ دودھ دینا بندکردیتی ہے تو یہ لوگ اسے سڑکوں پر چھوڑدیتے ہیں۔ اسی لئے میں کہتا ہوں کہ ہندو لوگ منافق نمبر ایک ہیں۔

راج پیپلا(نرمدا): گجرات کے گورنر آچاریہ دیورت کے بیان پر تنازعہ پیدا ہوگیا ہے جنہوں نے ہندوؤں کو منافق کہا ہے۔ انہوں نے چہارشنبہ کے روز ضلع نرمدا کے موضع پوئچا میں ”آرگیانک فارمنگ‘ پر مبنی ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔

ریاست کے دو سرکردہ اخبارات نے گورنر آچاریہ دیورت کے حوالہ سے یہ خبرشائع کی ہے۔ ”لوگ’جئے گؤ ماتا‘ کے نعرے لگاتے ہیں لیکن اسے صرف اس وقت تک باڑہ میں رکھتے ہیں جب تک وہ دودھ دیتی ہے۔ جب وہ دودھ دینا بندکردیتی ہے تو یہ لوگ اسے سڑکوں پر چھوڑدیتے ہیں۔

 اسی لئے میں کہتا ہوں کہ ہندو لوگ منافق نمبر ایک ہیں۔ ہندو مذہب اور گائے ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں لیکن یہاں لوگ صرف خودغرضی کیلئے جئے گؤ ماتا کے نعرے لگاتے ہیں۔