مہاراشٹرا

فیک نیوز پھیلانے والے چیانلس کے خلاف کاروائی کرنے اسدالدین اویسی کی دھمکی

اسداویسی نے ”فیک نیوز“ پھیلانے والے ان ٹی وی چینلس کے خلاف کاروائی کرنے کی دھمکی دی۔ انہوں نے کہا کہ ملکاپورریالی میں پولیس موجود تھی۔ آپ (چیانلس) جھوٹی براڈکاسٹنگ کررہے ہو۔

امراوتی: صدرآل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین اسدالدین اویسی نے اتوار کے دن الزام عائدکیاکہ بعض نیوزچیانلس غلط رپورٹنگ کررہے ہیں کہ مہاراشٹرا کے ضلع بلڈھانہ میں ان کی ریالی میں مغل شہنشاہ اورنگ زیب کے حق میں نعرے لگے۔

متعلقہ خبریں
اسدالدین اویسی کا کووڈ وبا کے تباہ کن اثرات کی طرف اشارہ
مدرسوں میں بھگوان رام کی کہانی پڑھائی جائے گی: :صدرنشین وقف بورڈ
راج ٹھاکرے کی تصویر پر مہاراشٹر میں نیا تنازعہ
اسد الدین اویسی نے گھر گھر پہنچ کر عوام سے ملاقات (ویڈیو)
حیدر آباد کو بھاگیہ نگر بنانے بی جے پی امیدوار مادھوی لتا کی مہم

اسداویسی نے ”فیک نیوز“ پھیلانے والے ان ٹی وی چینلس کے خلاف کاروائی کرنے کی دھمکی دی۔ انہوں نے کہا کہ ملکاپورریالی میں پولیس موجود تھی۔ آپ (چیانلس) جھوٹی براڈکاسٹنگ کررہے ہو۔

 مسلمانوں سے کتنی نفرت کروگے؟ میں‘ آپ لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کراؤں گا۔ اسی دوران ڈپٹی چیف منسٹر مہاراشٹرا دیویندرفڈنویس سے جب اس سلسلہ میں پوچھا گیاتو انہوں نے کہا کہ مجھے تعجب ہے کہ ”اورنگ زیب کی یہ اولادیں“ اچانک ریاست میں کہاں سے آگئیں۔

مہاراشٹرا اور سارے ملک کے مسلمان اورنگ زیب کی اولاد نہیں ہیں۔ بہت جلد پتہ چل جائے گا کہ ایسے نعرے کس نے لگائے اور کس کی ایماء پر لگائے۔ فڈنویس کے پاس‘ داخلہ کا قلمدان بھی ہے۔