ایس سی او چوٹی اجلاس میں  مودی۔ شہباز ملاقات کا امکان

بہرحال وزیر خارجہ بلاول بھٹو جنہوں نے تاشقند میں میٹنگ میں شرکت کی تھی‘ کہا تھا کہ پاکستانی اور ہندوستانی قائدین کے درمیان باہمی ملاقات مقرر نہیں ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ ہند۔پاک کے وزرائے اعظم کی ستمبر میں ملاقات کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

اسلام آباد: ہند۔ پاک کے وزرائے اعظم نریندر مودی اور شہباز شریف کی ازبکستان کے شہر سمرقند میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس کے دوران ملاقات کا امکان ہے۔

 سفارتی ذرائع نے آج یہ بات بتائی۔ توقع ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا چوٹی اجلاس 15 تا 16 ستمبر کے دوران منعقد ہوگا جس میں تنظیم کے قائدین علاقائی چالینجس پر مل جل کر تبادلہ خیال کریں گے۔

شہباز شریف اس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ توقع ہے کہ چین‘ روس اور ایران کے صدور کے علاوہ مودی سے بھی ان کی ملاقات ہوگی۔ ذرائع نے مزید توثیق کی کہ 28 جولائی کے اجلاس میں تنظیم کے وزرائے خارجہ نے اس بات کا اعادہ کیا تھاکہ ایس سی او کے سربراہان ِ مملکت چوٹی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

 بہرحال وزیر خارجہ بلاول بھٹو جنہوں نے تاشقند میں میٹنگ میں شرکت کی تھی‘ کہا تھا کہ پاکستانی اور ہندوستانی قائدین کے درمیان باہمی ملاقات مقرر نہیں ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ ہند۔پاک کے وزرائے اعظم کی ستمبر میں ملاقات کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ ہند پاک دونوں ہی ایس سی او کا حصہ ہیں۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button