بین الاقوامی مسافرین کی جانچ میں اومیکرون کی 11 ذیلی شکلیں پائی گئیں

بین الاقوامی مسافرین کی 24 دسمبر اور 3 جنوری کے دوران جانچ میں اومیکرون کے 11 سب ویرینٹس (ذیلی شکلیں) پائی گئیں جو ہندوستان میں پہلے ہی پائی جاچکی ہیں۔

نئی دہلی: بین الاقوامی مسافرین کی 24 دسمبر اور 3 جنوری کے دوران جانچ میں اومیکرون کے 11 سب ویرینٹس (ذیلی شکلیں) پائی گئیں جو ہندوستان میں پہلے ہی پائی جاچکی ہیں۔

سرکاری ذرائع نے آج یہ بات بتائی اور کہا کہ اس عرصہ کے دوران 19227 بین الاقوامی مسافرین کے معائنے کئے گئے جن کے منجملہ 124 مثبت پائے گئے۔ ان تمام کو الگ تھلگ کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 124 مثبت نمونوں کے منجملہ 40 کی جینوم سیکوینسنگ کے نتائج موصول ہوئے ہیں جن میں XBB بشمول XBB1 چودہ نمونوں میں پایا گیا اور ایک نمونہ میں BF7.4.1 پایا گیا۔

مرکزی وزیر صحت منسکھ منڈاویہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیرضروری طورپر دہشت زدہ نہ ہوں بلکہ چوکس رہیں اور حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کرتے رہیں۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button