کھیل

آسٹریلیا کاٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ

آسٹریلیا نے اتوار کو انڈر 19 ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں ہندوستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔

بینونی: آسٹریلیا نے اتوار کو انڈر 19 ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں ہندوستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔

آج یہاں آسٹریلوی کپتان ہیو وائبگن نے ٹاس جیتنے کے بعد کہا کہ وہ اسکور بورڈ پر رنز بنا کر ہندوستان پر دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں، اس لیے انہوں نے پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ ٹام کیمبل کی جگہ چارلی اینڈرسن کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

ہندوستانی کپتان ادے سہارن نے کہا کہ وہ بھی پہلے بلے بازی کرنا چاہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ورلڈ کپ ان کے اور ان کے ساتھیوں کے لیے بہت معنی رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔