سمرقند میں آئندہ ماہ نریندر مودی۔ شہبازشریف ملاقات کا امکان

ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی بھی اس چوٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ ہندپاک وزرائے اعظم کا آمنا سامنا ہوگا۔ پچھلے 6 سال میں پہلی مرتبہ ہند۔ پاک وزرائے اعظم ایک چھت تلے ہوں گے۔ دونوں کو ایک دوسرے کو دیکھنے کا موقع ملے گا۔

اسلام آباد: شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن (ایس سی او) کے سکریٹری جنرل زانگ منگ جمعہ سے پاکستان کا سہ روزہ دورہ کررہے ہیں۔ وہ 15-16 ستمبر کو ازبکستان کے سمرقند میں منعقد ہونے والی ایس سی سالانہ چوٹی کانفرنس میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو مدعو کریں گے۔

 دی نیوز نے یہ اطلاع دی۔ ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی بھی اس چوٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ ہندپاک وزرائے اعظم کا آمنا سامنا ہوگا۔ پچھلے 6 سال میں پہلی مرتبہ ہند۔ پاک وزرائے اعظم ایک چھت تلے ہوں گے۔ دونوں کو ایک دوسرے کو دیکھنے کا موقع ملے گا۔

 اعلیٰ سفارتی ذرائع نے جمعرات کے دن دی نیوز سے کہا کہ شہباز۔ مودی ملاقات ہوسکتی ہے کیونکہ دونوں ایک ہی کمپاؤنڈ میں 2 دن رہیں گے۔ پہلے سے کوئی ملاقات طئے نہیں ہے کیونکہ ہندوستان نے اس کی درخواست نہیں کی ہے۔ ہندوستان نے اگر درخواست کی تو پاکستان اس پر غور کرے گا۔ چین‘ پاکستان‘ روس‘ ہندوستان‘ تاجکستان‘ ازبکستان‘ کرغزستان‘ قازقستان ایس سی او کے ارکان ہیں۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button