بھارت

سیاسی جماعتیں مسلمانوں کو اپنا امیدوار بنانا نہیں چاہتیں : حامد انصاری

سابق نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری نے کہا ہے کہ مسلمانوں کا یہ احساس ہے کہ ان کے ساتھ نا روا سلوک اختیار کیا جارہا ہے اور ان کے سامنے ہی ان کے ساتھ تعصب برتا جارہا ہے۔

نئی دہلی: سابق نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری نے کہا ہے کہ مسلمانوں کا یہ احساس ہے کہ ان کے ساتھ ناروا سلوک اختیار کیا جارہا ہے اور ان کے سامنے ہی ان کے ساتھ تعصب برتا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیکولرازم کا مسلسل کمزور ہونا ہندوستان کے مستقبل کے لیے خطرہ بنتا جارہا ہے۔ ویب سائٹ’دی وائر‘ کے لیے کرن تھاپر کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے سیاست میں مسلمانوں کی کم نمائندگی پر سیاسی جماعتوں کو نشانہ تنقید بنایا۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں مسلمانوں کو انتخابی امیدوار بنانے کا میلان نہیں رکھتیں۔

تمام سرکاری خدمات میں مسلمانوں کی کم نمائندگی پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس برادری کے ارکان نے ماضی میں سرکاری ملازمتوں کے حصول کے لیے جدوجہد نہیں کی۔

انہوں نے مزید اشارہ دیا کہ کسی حد تک ان کا ماننا ہے کہ یہ نظام مسلمانوں کو ملازمتوں کے حصول کی مخالفت کررہا ہے۔