شمالی بھارت

بی جے پی کا مطلب بھرشٹاچاری، جاتیہ وادی اور پکشپاتی- ڈوٹاسرا

مسٹر ڈوٹاسرا نے اپنے بیان میں کہا کہ ملک میں تعلیم، اطلاعات اور فوڈ سیکورٹی کا قانون لانے والی یو پی اے کا فل فارم تو ہم وطنوں کے دل میں ہے، لیکن بی جے پی کا صحیح فل فارم بی کا مطلب بھرشٹاچاری، جے کا جاتیہ وادی اور پی کا مطلب پکشپاتی ہے۔

جے پور: راجستھان میں کانگریس کے ریاستی صدر گووند سنگھ ڈوٹاسرا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر جے پی نڈا کے متحدہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) پردئے بیان پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی کا مطلب بھرشٹاچاری، جاتیہ وادی اور پکشپاتی ہے۔

متعلقہ خبریں
ہر ووٹر کو حق رائے دہی سے استفادہ کرنے کشن ریڈی کا مشورہ
سی پی آئی اور کانگریس میں تنازعہ جاری
پارلیمنٹ سیکیوریٹی میں نقائص، راجستھان کے ناگور سے موبائل فونس کے ٹکڑے برآمد
سکندرآباد کنٹونمنٹ: ضمنی الیکشن کی تاریخ کا اعلان، امیدوار کا انتخاب تمام پارٹیوں کے لئے مسئلہ
فلم رضا کار، بی جے پی قائدین میں اختلافات عیاں

مسٹر ڈوٹاسرا نے اپنے بیان میں کہا کہ ملک میں تعلیم، اطلاعات اور فوڈ سیکورٹی کا قانون لانے والی یو پی اے کا فل فارم تو ہم وطنوں کے دل میں ہے، لیکن بی جے پی کا صحیح فل فارم بی کا مطلب بھرشٹاچاری، جے کا جاتیہ وادی اور پی کا مطلب پکشپاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی نےنعرہ دیا ہے کہ نہیں سہے گا راجستھان۔ لیکن راجستھان کے لوگ سمجھتے ہیں کہ نہیں رکے گا راجستھان۔کانگریس پارٹی کا مشن 2030 تک راجستھان کو نمبر ون بنانا ہے اور اس مشن سے نہیں رکے گا راجستھان۔

مرکزی حکومت پر نشانہ لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی زیادتیاں نہیں سہے گا راجستھان۔

مسٹر ڈوٹاسرا نے کہا کہ ہم بار بار کہتے ہیں کہ مجرموں کی کوئی ذات، کوئی مذہب اور کوئی پارٹی نہیں ہوتی۔ مجرم صرف مجرم ہوتا ہے۔

لیکن بی جے پی غیر ضروری طور پر ہر واقعہ کو سیاسی رنگ دے کر حکومت اور کانگریس پارٹی کو بدنام کرنے کی سازش کرتی ہے۔

بی جے پی کے طلبہ ونگ اے بی وی پی سے وابستہ ایک کارکن کے عصمت دری جیسے گھناؤنے فعل میں ملوث ہونے کی پولیس رپورٹ کے بعد اب بی جے پی کے لوگ کیا جواب دیں گے۔

انہوں نے سماجی تحفظ اور سماجی انصاف میں راجستھان کو ملک میں سرفہرست بتاتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت کی طرف سے دی جانے والی سماجی تحفظ پنشن سے جہاں کروڑوں لوگ مستفید ہو رہے ہیں، وہیں والمیکی فنڈ کو 20 کروڑ روپے سے بڑھا کر 100 کروڑ روپے کرنے سے محروم طبقات کی حفاظت اور احترام کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کے ذریعہ تھوپی گئی مہنگائی سے نمٹنے میں ملک کے پہلے اور واحد مہنگائی ریلیف کیمپوں نے تاریخی کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایاتے ہوئے کہا کہ مرکز کی تھوپی گئی مہنگائی کو نہیں سہے گا راجستھان۔